فکر و نظر

بزم تحفظ اردو کی جانب سے احمد ایجوکیشنل اکیڈمی ہال میں نشست منعقد

فتح پور،بارہ بنکی(ابوشحمہ انصاری)

 بزم تحفظ اردو کی جانب سے احمد ایجوکیشنل اکیڈمی ہال فتحپور میں مصرع طرح ’’غزل کی نوک ،پلک سب سنوار دیتا ہے‘‘۔ پر ایک طرحی نشست کا انعقاد زیر پرستی حاجی مطیع اللہ حسینی کیا گیا۔حافظ نیاز الدین کی تلاوت سے شروع ہونے والی اس طرحی نشست کی صدارت راہی صدیقی نے کی اور نظامت کے فرائض حسان ساحر نے ادا کئے جب کہ مہمان خصوصی کی حیثیت سے قاری ذکی اللہ نے شرکت فرمائی۔

 راہی صدیقی نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ اردو کی خدمت کرنے کے لیے، اردو کو سیکھنا ہوگا۔ ان نشستوں سے ہمیں اردو سیکھنے کا موقع ملتا ہے۔ ہم سبھی کی ذمہ داری ہے کہ ان نشستوں سے آراستہ ہو کر فیض حاصل کریں۔ طرحی نشست کے پسندیدہ اشعار نذر قارئین ہیں۔

جو باشعور قلمکار ہے وہ لفظوں سے

غزل کی نوک پلک سب سنوار دیتا ہے

راہی صدیقی

وہی تو شخص فرشتہ صفت ہے کہلاتا

جو اپنے نفس کی خواہش کو مار دیتا ہے

احمد سعید حرف

بلندیوں پہ نہ اتراؤ وقت کے حاکم

خدا غرور کا نشہ اتار دیتا ہے

مطیع اللہ حسینی

سوال وصل پہ انکار کر کے اے ظالم

جنون عشق کا نشہ اتار دیتا ہے

حسان ساحر

خدا ہی جیتنے والوں کو ہار دیتا ہے

بڑے بڑوں کا تکبر اتار دیتا ہے

وثیق الرحمن شفق

نظر میں گھر ہے تیری، اسکا جانتا ہوں میں

مدد کے نام پہ جس کو ادھار دیتا ہے

حسیب یاور

اس کے علاوہ سلمان فتحپوری، جاوید یوسف، محفوظ فتحپوری نے بھی اپنا طرحی کلام پیش کیا۔اس موقع پر محمد عقیق عرف پپو، محمد انظر، علی اشہد، محمد جاوید، شرف الدین وغیرہ موجود رہے_ بزم کی اگلی طرحی نشست مصرع طرح ’’آپ کو جب سے میں نے دیکھا ہے‘‘۔پر، 30 اپریل2023، بروز – اتوار بعد نماز عشاء منعقد ہوگی۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago