Urdu News

علامہ بدرالقادری گلشن حافِظ ملت کے کھلتے ہوئے پھول تھے

علامہ بدرالقادری گلشن حافِظ ملت کے کھلتے ہوئے پھول تھے

پٹنہ، 12 ستمبر(انڈیا نیرٹیو)

مرکزی ادارہ شرعیہ کے مہتمم مولاناسیداحمدرضانے حضرت علامہ بدرالقادری گھوسی یوپی،حال مقام ہالینڈ کی رحلت کی خبرادارہ شرعیہ کے اساتذہ واراکین کودی۔خبرفغاں سے اآنکھیں نم ہوگئیں۔تمام اساتذہ کرام نے افسوس کااظہارکیااوراشک تعزیت پیش کرتے ہوئے دعائے مغفرت کیں۔

مرکزی ادارہ شرعیہ پٹنہ بہارالہند کے صدر مولاناغلام رسول بلیاوی سابق ایم پی،موجودہ رکن قانون سازکونسل نے حضرت علامہ بدرالقادری کے انتقال پر اپنے ملال واضطراب کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ جامعہ اشرفیہ مبارک پور کے عالی قدرفاضل،عکاس اکابرواعاظم،کشور سخن سنجاں،مظہرقالب اقبال،سیدشعراء  عصر،خلیفہ حضورمفتی اعظم ہند علامہ بدرالقادری نوراللہ مرقدہ گلشن حضورحافظ ملت کے کھلتے ہوئے ایک نایاب پھول تھے۔ان کے مرجھاجانے سے پوری جماعت اہلنست مغموم ومحزون ہے۔آپ درسگاہ حافظ ملت کے تربیت یافتہ اور لائق فائق شاگردرشید تھے۔آپ نے ملک،بیرون ملک اپنی خدمات کے حوالہ سے ایک یادگار زندگی گزاری۔علامہ کاانتقال ایک عہدکاخاتمہ ہے وہ اکابرین علماء  کی یادگار تھے ایوان اہلسنت کے ممتازاورجید ذمہ دار عالم دین تھے ان کی رحلت سے جوخلا پیداہواہے صدیوں بعد بھی پر ہوجائے مشکل ہے۔

صدرادارہ نے مزیدکہاکہ انہوں نے اصلاح امت میں اپنی پوری زندگی گزاری۔ان کے دست حق پرست پرسینکڑوں افراد نے اسلام قبول کیااورکئی افراد تائب ہوکرحق شناس ہوئے۔آپ کی بے پناہ اور اٹوٹ خدمات دینی،مذہبی،ملی،سماجی،ملکی،مشربی عوامل پرپھیلی ہوئی ہیں آپ نے مسلک اعلی حضرت کی پاسبانی کی۔تصلب وتشدد کے آدمی تھے مسلک میں نہ کسی سمجھوتاکوبرداشت کیااورنہ کبھی مصلحتوں کوسلام کیا۔وہ ایک صاحب طینت،صاحب فراست اور صاف دامن شخصیت کے خوگر تھیان کی صاف ستھری زندگی میں کہیں بھی کوئی شر کاپہلو نہیں۔وہ سیرت ونمونہ میں سنت رسول معظم کی جھلک تھے۔

صدر ادارہ نے آخر میں کہاکہ علامہ بدرالقادری کی صلاحیت وذہانت کازمانہ معترف ہے درجنوں کتابوں کے مصنف ہیں نعت کے   مجموعے ہیں۔بیک وقت آپ ایک بے باک خطیب وادیب،جانبازنقیب وعندلیب،انقلابی شاعروسخن ور،کامیاب مدرس ومدبر،صداقت شعار مصنف ومو?لف،بلندپایہ محقق ومدقق تھے۔انہوں نے اپنی تصنیف سے،تدریس سے،خطابت سے،امامت سے،ارادت سے،ادارت سے،قیادت سے،فراست سے،لیاقت سے،تربیت سے اور شاعری سے فعال کردار ادا کیا۔اللہ ان کی خدمات کو شرف قبولیت بخشے۔ان کے درجات کواعلی وبالا کرے،اعلی علین کی سعادت سے سرفرازکرے۔آمین

ادارہ شرعیہ کے مہتمم مولاناسیداحمدرضانے اپنے تعزیتی بیان میں کہاکہ علامہ بدرالقادری حضورحافظ ملت کے صفات وکردار کے مظہر اورجامعہ اشرفیہ مبارکپور کے اوائل دور کے فارغ التحصیل تھے۔ زودفہم،نظرباز اور نابغہ روزگارمیں وہ بے مثال تھے۔انہوں نے ہالینڈکی سرزمین کواپنے علمی مذاکرے سے درسگاہ بنالیاتھا۔مہتم ادارہ نے ان کے سانحہ ارتحال پرکہاکہ دینی درسگاہ کافقیدالمثال مربی اس دھرتی سے اٹھ گیا۔وہ اپنے کردار وبیان سے مخالفین کواپناہمنوا بنالیاکرتے تھے۔اللہ سبحانہ تعالی ان کی زرین خدمات کوقبول کرے۔فردوس بریں کی بالاخانوں میں اعلی مقام عطافرمائے۔اورمخلصین کوصبروجزاء  کی توفیق بخشے۔مذکورہ خبرادارہ شرعیہ کے حسین ثقافی نے پریس اعلانیہ کر دیا۔

Recommended