Urdu News

آندھرا پردیش کے اسکولی بچے،  کھادی سے بنے فیس ماسک پہنیں گے

آندھرا پردیش کے اسکولی بچے،  کھادی سے بنے فیس ماسک پہنیں گے

آندھرا پردیش کے اسکولی بچے،  کھادی سے بنے فیس ماسک پہنیں گے

کووڈ -19 لاک ڈاؤن کے بعدپہلی مرتبہ اپنے اسکولوں کو لوٹنے والے اروناچل پردیش میں ہزاروں کی تعداد میں اسکولی بچے ترنگے کے ڈیزائن والے کھادی سے بنے فیس ماسک پہنیں گے ۔کھادی اور گاؤں  صنعتوں کے کمیشن (کے وی آئی سی ) نے اعلیٰ معیار کے 60000 کھادی  کاٹن فیس ماسک   اسکولی بچوں کے لئے فراہم کرائے ہیں کیونکہ ہماچل پردیش سرکار نے 16  نومبر سے  اسکول دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔

خریدار ی کا یہ آرڈر انتہائی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ ایسا پہلی مرتبہ ہے کہ شمال مشرقی ہندوستان میں کوئی ریاستی سرکار   اپنے طالبعلموں کے لئے اتنی بڑی تعداد میں  کھادی سے بنے فیس  ماسک خرید رہی ہے۔ خریداری کا یہ آرڈر  3 نومبر کا جاری کیا گیا تھا اور صرف  6 دن کے اندر اندر، کے وی آئی سی نے   ضروری  متعلقہ عجلت  پرغور کرتے ہوئے سرکار  کو مطلوبہ ماسکوں کی فراہمی کردی تھی ۔ ماسکو کی بروقت  فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے کے وی آئی سی نے  ہوا کے راستے اس کنسائنمنٹ کو روانہ کیا ہے۔

کے وی آئی سی نے دو تہوں  والے  ، ترنگے کے  ڈزائن والے کاٹن فیس ماسک   اروناچل پردیش سرکار کو فراہم کرائے گئے ہیں او ر ان ماسکوں  پر مناسب جگہ پر اپنا لوگو بھی لگایا ہے۔ترنگےوالے اس فیس ماسک  کا مقصد  طالبعلمو ں کے درمیان قوم پرستی کے جذبے کو بھی مستحکم کرنا ہے۔

کے وی آئی سی نے ان ماسکو ں   کی تیاری کے لئے دوہرے تانے بانے والے کھادی کے  دھاگوں کو خاص  طور پر  استعمال

کیا گیا ہے کیونکہ اس سے ماسک کے اندر کی طرف  رطوبت کا 70 فیصد حصہ برقرار رکھنے میں مدد ملتی ہے   اور دوسری طرف  اس کے آر پار  ہوا کے گزر کے لئے آسانی رہتی ہے۔لہٰذا یہ ماسک جلد دوست اور طویل مدت کے استعمال کے لئے مناسب ہیں ۔ کھادی کے سوتی فیس ماسک دھوئے جاسکتے ہیں ،دوبارہ استعمال کے قابل ہیں اور  بایو   ڈی گریڈیبل ہیں ۔

ریاستی سرکار کے ذریعہ جاری خریداری کے آرڈر میں  کہا گیا کہ ’’ اروناچل پردیش کی سرکار نے 10ویں اور 12ویں کلاس کے لئے اسکولوں  کو  16 نومبرسے کھولنے کا فیصلہ کیا ہے نیز اسکولی بچوں کے لئے کے وی آئی سی سے  60000 کی تعداد میں  کھادی کاٹن فیس ماسک کی سرکاری خرید کے لئے منظوری  بھی دے دی ہے۔

کے وی آئی سی کے چیئر مین جناب ونائی کمار سکسینہ نے کہا کہ اروناچل پردیش سرکار کو فیس ماسک کی فراہمی کے لئے   اعلیٰ ترجیح دی گئی کیونکہ  یہ  ان طالب علموں کے لئے بنائے گئے ہیں جو 16  نومبر سے کلاسوں  میں  بیٹھنے لگیں  گے ۔ جناب سکسینہ  نے کہا ’’ کے وی آئی سی کے لئے یہ ایک پروقار آرڈر ہے اور  اتنا بڑا آرڈر کھادی کے  کاریگروں  کے لئے  اضافی  روزگار پیدا کرتا ہے۔ ہم نے اس آرڈر کو صرف 6 دن میں  پورا کردیا ہے  اور فیس ماسکوں کی اعلیٰ   کوالٹی کے معیار کو یقینی بنایا گیا ہے۔‘‘

یہ بات قابل ذکر ہے  کہ کے وی آئی  سی نے اس برس اپریل میں آغاز کے بعد سے صرف  6 مہینے کی مدت میں 23  لاکھ فیس ماسک فروخت کردئے ہیں۔ فیس ماسک کی  اعلیٰ کوالٹی اور آرامدہ ہونے کے باعث  کے وی آئی سی کو  بہت بڑی تعداد  میں  آرڈر وصول ہوئے ہیں جن میں   انڈین ریڈ  کراس  سوسائٹی  سے 12.30  لاکھ  فیس ماسک کا  آرڈر بھی شامل ہے۔اسے راشٹر پتی بھون  ، وزیر اعظم کے دفتر، بہت سی ریاستی سرکاروں اور مرکزی سرکار  کی وزارتوں اور سرکاری شعبے کی کمپنیوں  کے علاوہ عام لوگوں کی طرف سے  بھی دوبارہ آرڈر موصول ہوئے ہیں۔

Recommended