Urdu News

بنگلہ دیش اسٹریٹجک نقطہ نظر سے ہندوستان کے لیے اہم: غلام محمد قادر

بنگلہ دیش کی مرکزی اپوزیشن جماعت جاتیہ پارٹی کے صدر اور سابق وزیر تجارت غلام محمد قادر

 بنگلہ دیش کی مرکزی اپوزیشن کے سربراہ نے کہا ، بھارت ہمارا سب سے اچھا دوست ملک

ڈھاکہ ، 26 مئی (انڈیا نیرٹیو)

 بنگلہ دیش کی مرکزی اپوزیشن جماعت جاتیہ پارٹی کے صدر اور سابق وزیر تجارت غلام محمد قادر کا کہنا ہے کہ بھارت ہمارا بہترین دوست ملک ہے اور مستقبل میں بھی ایسا ہی رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ اسٹریٹجک نقطہ نظر سے بنگلہ دیش ہندوستان کے لیے بہت اہم ملک ہے۔

غلام محمد قادر نے کہا کہ ہندوستان ہمارا سب سے بڑا پڑوسی ملک ہے۔ ہندوستان اور بنگلہ دیش دو الگ الگ خودمختار ممالک ہیں لیکن ثقافتی طور پر ہم سب ایک ہیں۔ ہندوستان کے ساتھ ہمارے ثقافتی ، سماجی اور اقتصادی تعلقات بھی بہت مضبوط ہیں۔انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش اور بھارت کی مشترکہ ثقافت ، ورثہ ، زبان ، ادب اور تاریخ دونوں ممالک کے تعلقات کو قربت فراہم کرتی ہے۔

رابندر ناتھ ٹیگور ہندوستان کے ساتھ ساتھ بنگلہ دیش کے قومی ترانے کے مصنف ہیں۔بنگلہ دیش جاتیہ پارٹی کے سربراہ نے کہا کہ بھارت ہمارا سب سے بڑا پڑوسی ملک ہے۔ وہ ایک اچھے پڑوسی کا کردار بھی ادا کرتا ہے۔ اس دوران 1971 کی جدوجہد آزادی پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی اس وقت کی وزیر اعظم اندرا گاندھی نے ہمارے ملک کی آزادی کے لیے بہت مدد کی تھی۔ ہمارے آزادی پسندوں کے لیے ہتھیاروں اور تربیت کا بھی انتظام کیا۔

ہندوستان کے موجودہ وزیر اعظم نریندر مودی کی تعریف کرتے ہوئے غلام محمد قادر نے کہا کہ کووڈ بحران کے دوران انہوں نے کورونا ویکسین بھیج کر بنگلہ دیش کی بے مثال مدد کی تھی۔ قادر نے کہا کہ بھارت نے ہر بحران میں ہماری مدد کی ہے ، اس لیے ہم اس پڑوسی ملک کے ہمیشہ شکر گزار ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اگر بھارت اور چین کے درمیان جنگ کی صورتحال پیدا ہوئی تو بنگلہ دیش مضبوطی سے بھارت کے ساتھ کھڑا ہوگا۔ محمد قادر نے بتایا کہ ان کے بڑے بھائی حسین محمد ارشاد بنگلہ دیش کے صدر رہ چکے ہیں۔ وہ ہمیشہ ہندوستان کے ساتھ خوشگوار تعلقات کے حامی رہے ہیں۔

گووردھن پیتھادھیشور جگدگرو شنکراچاریہ سوامی شری ادھوکشاجانند دیو تیرتھ کے بنگلہ دیش کے دورے کے بارے میں، جاتیہ پارٹی کے سربراہ نے کہا کہ مہاراج جی کی آمد سے ہم سب بہت خوش ہیں۔ وہ یہاں ہر مذہب کے لوگوں کوآشرواد دینے یہاں آئے ہیں۔

پوری دنیا کی بھلائی کے لیے اپاسنا کررہے ہیں۔ حکومت کی جانب سے پروٹوکول اور سیکورٹی کے بھی وسیع انتظامات کیے گئے ہیں۔ غلام محمد قادر نے شنکراچاریہ سے اپنے پارلیمانی حلقہ رنگ پور کا دورہ کرنے کی بھی درخواست کی ہے۔

اہم بات یہ ہے کہ شنکراچاریہ سوامی شری ادھوکشاجانند دیو تیرتھ اس وقت بنگلہ دیش کی یاترا پر ہیں۔ وہ بنگلہ دیش میں واقع شکتی پیٹھوں اور دیگر اہم مندروں کا دورہ کر رہے ہیں اور پوجا کر رہے ہیں۔

جگد گرو کے ساتھ ہندوستان کے سنتوں اور اسکالرز کا ایک وفد بھی شامل ہے ، جس میں تریپورہ قانون ساز اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر رام پرساد پال ، اتر پردیش کے سینئر صحافی پی این دویدی ، ڈبروگڑھ آسام سے پیٹھادھیشور شریمانت تریوینی پوری ، کولکاتہ کے سینئر صحافی ترون چکرورتی، ڈاکٹر اوم پرکاش چاریہ اورکماکھیہ دھام گوہاٹی آسام کے تھانا پتی مہنت نتیانند گری اہم طور پر شامل ہیں۔

Recommended