فکر و نظر

جنوبی افریقہ میں گاندھی جی کا ’دی گریٹ مارچ‘ نے کیا تھا انقلاب برپا

تاریخ عالم06 نومبر کی تاریخ کئی وجوہات کی بنا پر درج ہے لیکن ہندوستانی تاریخ اس دن کی اس لئے خصوصی اہمیت ہے کیونکہ اسی تاریخ نے موہن داس کرم چند گاندھی کو مہاتما بنادیا۔

ہندوستان واپس آنے سے پہلے گاندھی نے جنوبی افریقہ میں نسل پرستی کی مخالفت کی جو ایک سنگ میل ہے۔ انہوں نے نہ صرف ہندوستانیوں بلکہ دیگر محروم طبقات کے لیے بھی انصاف حاصل کرنے کے لیے جدوجہد کی۔

ایسی ہی ایک جدوجہد دی گریٹ مارچ تھی۔ دراصل مارچ 1913 میں، کیپ کے  سپریم کورٹ نے فیصلہ دیا کہ عیسائی رسم و رواج کی پیروی نہ کرنے والی شادیاں غیر قانونی ہیں۔ اس فیصلے کی وجہ سے زیادہ تر ہندوستانیوں کی شادیاں ناجائز  ہوجاتیں۔ جب شادی  ناجائز ہوتی  تو ان کے بچے کیسے جائز ہوتے؟۔

سپریم کورٹ کے فیصلے کا اثر یہ ہوتا کہ ہندوستانی بچے اپنے آباؤ اجداد کی وراثت سے بے دخل ہو جاتے۔اس کی وجہ سے  شہریوں میں غم و غصہ پھیل گیا۔ اس کے بعد نٹال کی حکومت نے ان ہندوستانیوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی شروع کر دی جو تین پاؤنڈ سالانہ ٹیکس ادا نہیں کرسکے۔

تب مہاتما گاندھی نے نٹال اور ٹرانسوال میں ستیہ گرہ شروع کیا۔ اور 06 نومبر 1913 کو ظالمانہ قانون کے خلاف عظیم مارچ نکالا۔ گاندھی کی قیادت میں 2000 سے زیادہ لوگوں نے نٹال کی طرف مارچ کیا۔ گاندھی کو گرفتار کر لیا گیا۔ ضمانت پر رہا ہوئے۔ پھر ستیہ گرہ کیا۔ پھر گرفتار کرلئے گئے۔

آخر کار یہ سلسلہ ٹوٹا  اور گاندھی جیت گئے۔ حکومت گھٹنوں کے بل آ گئی۔ معاہدے پر اتفاق کیا۔ گاندھی اور جنوبی افریقہ کی حکومت کے نمائندے جنرل جان اسمٹس کے درمیان بات چیت ہوئی۔ انڈین ریلیف بل منظورہوا۔ اور ہندوستانی شہریوں کو کالے قانون سے آزادی ملی۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago