ذوالفقار علی بخاری
ہمارے دین کی تعلیمات ہیں کہ نیکی اور بھلائی کے کام میں ایک دوسرے کی مدد کرنی چاہیے۔یہی وہ کام ہیں جو کہ آخرت میں ہمارے کام آنے ہیں ۔ہماری چھوٹی سی نیکی کسی کی زندگی بدل سکتی ہے اس لیے ہمیں جہاں تک ممکن ہو سکے ایسے افراد اور اداروں کی مدد کرنی چاہیے جو کچھ بہتر کر رہے ہوں یا ہماری معمولی سی مدد سے ان کے لیے آسانی پیدا ہو سکے۔
یاد رکھیں کہ جب تک آپ دوسرے کا احساس نہیں کریں گے تو کل کلاں کو خدانخواستہ آپ کی مدد کو بھی کوئی نہیں آئے گا، جہاں تک ہو سکے مستحق افراد کی مدد کو بالا تفریق ذات پات آج سے اپنا نصب العین بنا لیں تاکہ مشکل کی اس گھڑی میں یہ ثابت ہو سکے کہ آج بھی انسان ہمدرد ہیں اور دوسرے کی تکلیف پر بے چین ہو سکتے ہیں اور خدمت پر معمور ہوسکتے ہیں۔ اگرہم دولت محفوظ رکھیں گے تو اس میں اضافہ نہیں ہوگا لیکن ہم دوسروں کے لیے وہی رقم خرچ کریں گے تو پھر اللہ رحمت سے دولت میں اضافہ ہوتا چلا جائے گا۔راقم السطور کو چند ایسے اداروں کے بارے میں معلومات ملی ہیں جو قابل تعریف کام کر رہے ہیں ۔ ان کی مدد کریں تاکہ یہ بھرپور انداز میں اپنی سرگرمیاں جاری رکھیں ۔
یہ بات یاد رکھیں کہ دیے سے دیا ہی جلتا ہے اور نیکی کبھی رائیگاں نہیں جاتی ہے۔اس لیے جہاں تک ممکن ہو سکے ان اداروں کی مستقل طور پر سرپرستی کریں تاکہ چراغ روشن رہے ۔
ایس او ایس چلڈرن ویلیج یتیم اور نادار بچوں کے لیے ایک رہائش گاہ ہے جہاں انھیں تعلیم ، کھیل اور دیگر سرگرمیوں میں حصہ لینے کے بھرپور مواقع فراہم کیے جاتے ہیں۔
Standard Chartered Bank
Title of Account: SOS Children’s Villages of Pakistan
PKR Account Number: 08-7928912-01
IBAN Number PK25SCBL0000008792891201
Destination Account Currency:PKR
Branch Code: 005
Swift BIC: SCBLPKKXLHR
Swift Code: SCBLPKKXXXX
Address: Standard Chartered Bank (65- Main Boulevard Gulberg III, Lahore, Pakistan)
انجمن فیض الاسلام، راولپنڈی کا قیام 02 اپریل 1943 کو قائد اعظم محمد علی جناح کی ہدایت پر عمل میں لایا گیا تھا۔ اپنے قیام کے بعد ادارہ پہلی مرتبہ مالی طور پر مشکلات کا شکار ہو چکا ہے۔ اس مبارک ماہ میں یتیم، نادار اوربے سہارا بچوں کی کفالت کرنے والے ادارے کے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔
ACCOUNT DETAILS
Account Title: Apna Ghar Anjuman Faiz-ul-Islam
MCB Bank
Account No: 0046702010017538
IBAN: PK 25 MUCB 0046702010017539
Branch Code: 0467
رابطہ نمبر:0092-051-5772909, 0092-051-5532909
سندس فاؤنڈیشن کے بانی منوبھائی تھے جو اپنی ذات میں ایک انجمن تھے۔منو بھائی نامور کالم نگار، ڈرامہ نگار اورشاعر تھے۔منوبھائی سماجی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے تھے اورکئی تنظیموں کے فعال رکن بھی تھے۔سندس فاؤنڈیشن کی سی ای او فریدہ یاسمین جب کہ ڈائریکٹرز میں سہیل احمد اورخالد عباس ڈار صاحب ہیں جو اپنی بہترین صلاحیتوں کی بدولت دنیا بھر میں شہرت رکھتے ہیں۔
سندس فائونڈیشن پاکستان کا واحد ادارہ ہے، جو تھیلیسیمیا کیرئیر ٹیسٹ کے لیے اپنی خدمات فراہم کر رہا ہے۔سند س فاؤنڈیشن تھیلیسیمیا، ہیموفیلیا اور بلڈ کینسر میں مبتلا مریض بچوں کی امداد کر رہا ہے۔
Meezan Bank Limited
Shadman Colony Branch, Lahore-Pakistan.
Account Title:Sundas Foundation
Account Number:0102542169
IBAN:
PK32MEZN0002090102542169
Branch Code:0209
Swift Code:MEZNPKKAGRD
رابطہ نمبر: +924237422140-41
UAN: +92 42 111-786-327
رخسانہ فاؤنڈیشن ایسے بچوں کو معیاری تعلیم دلوا رہی ہے جن کے والدین ان کے تعلیمی اخراجات کو نہیں اُٹھا سکتے ہیں۔ اس تعلیم کا بنیادی مقصد ان کو معاشرے کا کارآمد شہری بنانا ہے۔اس خدمت کا بلامعاوضہ سرانجام دیا جارہا ہے جس کا مقصد بچوں کے کل کو بہتربنانا ہے۔
JS BAnk
Account Title #
RUKHSANA FOUNDATION
PK03JSBL9518000000295275
رابطہ نمبر: 042-35844011
رخسانہ فاؤنڈیشن
24-M.Gulberg III, Lahore
شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال اینڈ ریسرچ سنٹر 75فی صد مفت علاج کی سہولت فراہم کر رہا ہے۔ اپنی ذکوۃ اس ادارے کو دیجیے جو بہترین سہولیات کی فراہمی میں اہم ترین کردار ادا کرے گی۔
Allied Bank of Pakistan Ltd.
Model Town Branch, Lahore
Account Title:
Shaukat Khanum Memorial Trust Account No.
0531-0010018634650016
IBAN No.
PK43ABPA0010018634650016
آپ 7770پر ایس ایم ایس کرکے بھی عطیہ کر سکتے ہیں۔جو کینسر میں مبتلا افراد کی جان بچانے میں اہم کردار ا دا کرسکتا ہے۔
نوٹ: فلاحی اداروں میں مقیم بچوں کو کتب و رسائل کی ترسیل کے لیے خواہشمند احباب راقم السطور کے ای میل پر رابطہ کرسکتے ہیں۔
ای میل: zulfiqarali.bukhari@gmail.com
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…