تہذیب و ثقافت

آل انڈیا علماء ومشائخ بورڈ کے صدر دفتر میں روزہ افطار کا اہتمام

آل انڈیا علماء ومشائخ بورڈ کی جانب سے جوہری فارم اوکھلا واقع صدر دفتر میں روزہ افطار کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر منعقدہ تقریب میں جے این یو، جامعہ، دہلی یونیورسٹی کے پروفیسرز، طلبا اور شیرانی آباد ناگور راجستھان کے دہلی میں ڈاکٹر یٹ کی تیاری کرنے والے طلبا اور دیگر شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے دانشوران خصوصی طور پر موجود تھے۔

 اس موقع پر بورڈ کے آفس سکریٹری حافظ محمد حسین شیرانی نے سبھی مہمانان کا استقبال کیا اور کہا کہ روزہ افطار آپسی اتحاد کو تقویت دیتا ہے، بورڈ کے بانی و قومی صدر حضرت سید محمد اشرف کچھوچھوی کی ہدایات پر مولانا عظیم اشرف (کیمپس کوآرڈینٹر)، محمد اشرف (ٹریزرار) اور ٹیم کی کوششوں سے ہم نے آج اس روزہ افطار کا اہتمام کیا ہے تاکہ ملک بھر سے دہلی میں تعلیم حاصل کرنے کے لیے آئے طلبا کو مدعو کیا جا سکے اور بورڈ کے پلیٹ فارم سے ان کی رہنمائی کی جا سکے۔

آل انڈیا علماء ومشائخ بورڈ کے صدر دفتر میں روزہ افطار کا اہتمام

آخر میں آفس سکریٹری نے تشریف لانے والے خصوصی مہمانان ڈاکٹر محمد رکن الدین، ڈاکٹر محمد امتیاز و دیگر طلبا کا شکریہ ادا کیا۔

Dr. R. Misbahi

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago