Urdu News

بہار الیکشن 2020: پہلے مرحلے میں 952 مرد اور 114 خواتین میدان میں 

بہار الیکشن 2020: پہلے مرحلے میں 952 مرد اور 114 خواتین میدان میں 

<h3 style="text-align: center;">بہار الیکشن 2020: پہلے مرحلے میں 952 مرد اور 114 خواتین میدان میں</h3>
<p style="text-align: right;"> پٹنہ ، 20 اکتوبر</p>
<p style="text-align: right;">بہار کے 16 اضلاع میں 71  سیٹوں  کے پہلے مرحلے کے لیے انتخاب کو لے کر 952 مرد اور 114 خواتین میدان میں ہیں۔ اس مرحلے میں کل 1066 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ 28 اکتوبر کو کیا جائے گا۔ کٹوریا میں سب سے کم پانچ امیدوار میدان میں ہیں تو گیا شہر میں سب  سے زیادہ 27 امیدوار انتخاب لڑ رہے ہیں۔</p>
<p style="text-align: right;">ایڈیشنل چیف انتخابی افسر سنجے کمار سنگھ نے پیر کو کہا کہ دوسرے مرحلے کی 94 سیٹوں کے لیے پرچہ نامزدگی واپس لینے کا عمل 19 اکتوبر کو ختم ہوا۔ اسکروٹنی کے بعد اب بھی 1510 امیدوار میدان میں ہیں۔ دوسرے مرحلے کے لیے ووٹنگ 3 نومبر کو ہوگی۔ اس کے ساتھ ہی فیز III کی 78 سیٹوں  کے لیے پرچہ نامزدگی داخل کرنے کا عمل جاری ہے اور منگل کی شام تک پرچہ نامزدگی جمع کرائے جائیں گے۔ اس مرحلے کے لیے اب تک 337  پرچہ نامزدگی جمع کروائے گئے ہیں۔</p>.

Recommended