بہار  انتخابات 2020: راج ناتھ نے کہا ، شہریت قانون ہمارا عزم تھا

پٹنہ، 21 اکتوبر

بہار اسمبلی انتخابات میں انتخابی مہم کو بدھ سےوزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے بھی سنبھال لیا ۔ بھاگلپور کے کہلگاؤں میں پہلی ریلی کے دوران انہوں نے شہریت قانون کا مسئلہ اٹھایا۔ راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ شہریت قانون بنانا ہمارا عزم ہے۔ اس عزم کو ہم نے پورا کیا۔

بی جے پی اور جے ڈی یو امیدواروں کی حمایت میں انتخابی ریلی کے دوران راج ناتھ نے خطاب کرتے ہوئے کہا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی تقسیم نہیں ہونی چاہیے۔ اس وقت ایسا لگ رہا تھا کہ جیسے بھارت ماتا کے ٹکڑے کئے جارہے ہوں۔ ہم لوگ نہیں چاہتے تھے کہ ہندوستان کی تقسیم ہو۔ تقسیم کے بعد وہاں (پاکستان) میں جو اقلیت رہ گئے لگاتار ان پرظلم کیا جارہا تھا۔

ہماری پارٹی نے یہ عہد لیا کہ جس دن پارلیمنٹ میں واضح اکثریت ملے گی ، مظلوم اقلیتوں کو ہندوستان لایا جائے گا۔ وہ ہندوستان میں شہریت لائیں گے۔ اپنے عزم کو پورا کرنے کے لیے ہم نے شہریت قانون پاس کیا۔

مودی حکومت کے منصوبوں کے بارے میں بتاتے ہوئے راج ناتھ نے کہا کہ ہم نے جو کہا وہ کیا ہے۔ راج ناتھ نے کہا کہ 2014 میں پارٹی کی کمان میرے ہاتھ میں تھی۔ مودی جی کے ساتھ مختلف امور پر تبادلہ خیال ہوتا تھا۔ انہوں نے رنج و غم کا اظہار کیا تھا کہ اگر بوڑھے لوگ بیمار ہوتے ہیں تو ان کا علاج معالجہ ہوتا ہے ، لیکن جھونپڑی میں رہنے والے غریب علاج کرانے سے قاصر ہیں۔ اس کے بعد ہم نے آیوشمان اسکیم کو نافذ کیا۔ بہار میں 25 لاکھ افراد کو آیوشمان منصوبہ کا فائدہ مل رہا ہے۔ ایک وقت آئے گا جب ہم سب کو اس اسکیم کا فائدہ دیں گے۔

راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ ممبئی ، حیدرآباد ، بنگلور وغیرہ سے واپس آنے والے تارکین وطن کو نہ صرف مفت اناج دیا گیا بلکہ اس کے کھاتے میں ایک ہزار روپے بھی دیئے گئے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نتیش اور نائب وزیر اعلیٰ سشیل مودی کی حکومت نے تارکین وطن اور ان کے اہل خانہ کے لیے بہت کام کیا ہے۔ پہلے صرف بڑے گھروں میں سلنڈروں سے کھانا بنایا جاتا تھا اب غریبوں کے گھروں میں بھی سلنڈر ہیں۔ ہم سبھی گھروں میں سلنڈر دینا چاہتے ہیں۔راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ بہار میں  بی جے پی  اورجے ڈی یو کی جوڑی سچن اور سہواگ کی ابتدائی جوڑی کی طرح ہے۔  یہ کافی دنوں تک چلے گی۔ اب نہ لالٹین والی حکومت  آئے گی اور نہ لالٹین کا دور آئے گا۔

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…