Urdu News

بخاری شریف انسانی تاریخ کا سب سے عظیم علمی کارنامہ ہے:مولانا مقبول ا حمد سالک مصباحی

مولانا مقبول ا حمد سالک مصباحی

قرآن کے ساتھ ساتھ سنت رسول بھی اسلامی شریعت کا بنیادی ماخذ ہے،قرآن کریم میں رسول پاک کے اقوال وافعال کو حجت قرار دیا گیا ہے،فرمان رسول پر اسی طرح عمل کرنا لازم ہے جس طرح ایک مومن قرآن کے فرمان پر عمل کرتا ہے۔قرآن نے صاف صاف کہا ہے کہ یہ رسول جو تمھیں دیں اسے لے لو اور جس چیز سے روک دیں اس سے رک جاؤ۔دیگر متعدد مقامات پر ایک ساتھ کہا گیا کہ اللہ ورسول کی اطاعت کرو۔اس لیے قرآنی آیات کے ساتھ ساتھ احادیث رسول کا بھی محفوظ ہو نا ضروری تھا،چنانچہ صحابہ کرام نے عصر رسالت ہی سے اس کی کتابت کاکام شروع کردیا۔اورآنے والی تین صدیوں میں احادیث کریمہ کابیشتر حصہ محفوظ ہوگیا۔ان خیالات کااظہار مشہور اسلامی اسکالرحضرت مولانا مفتی مقبول احمد سالک مصباحی (بانی ومہتمم جماعہ خواجہ قطب الدین ؓکتیار کاکی)نے جامعہ فاطمہ نسواں سے فارغ ہونے والی فاضلات کو ختم بخاری شریف کا درس دیتے ہوئے کیا۔انھوں نے کہا کہ امام بخاری کو دس لاکھ حدیثیں یاد تھیں ا،ان میں سے صرف ساڑھے سات ہزار احادیث کو چن کر بخاری شریف میں جمع کیاجو اس کی صحت اور حجیت کی دلیل ہے،احادیث کی کتا بوں میں بخاری شریہف کو قرآن کے بعد سب صحیح کتاب کہا جاتا ہے۔بخارشریف کاعالمی کتب کی دنیا میں اہم مقام ہے۔بلا شبہہ اسے علمی دنیا کا سب سے عظیم کارنامہ قرادیا جاسکتا ہے۔

جامعہ فاطمہ کے ناظم اعلی عرفان اشرفی نے کہا کہ ہمارے ادارے کی خصوصیت یہ کہ ہمارے یہاں دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ عصری تعلیم کا باضابطہ اہتمام ہے،درس نظامیہ کے ساتھ ساتھ سی بی ایس،سی کے نصاب کے مطابق بارہویں تک باضابطہ تعلیم کاناظم ہے۔پردے کا معقول انتظام رہتا ہے،بچیوں کاتحفظ اور ان کی اخلاقی اور روحانی تربیت ہما را خاص مقصد ہے۔پروگرام کااغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا،بعدہ نعت پاک پیش کی گئی۔ختم بخاری کے درس کا آغاز بعدنماز مغرب ہوا جب کہ اس پہلے بعد نماز ظہر طالبات نے اجتماعی طور پر نعت ومنقبت اور تقاریر کی شکل میں معلمات کی رہ نمائی میں تعلیمی مظاہر ہ کیا۔اس موقعہ سے طالبات کے والدین بھی کثیر تعداد میں شریک اجلاس ہوئے،اور انھوں نے اپنی آنکھوں سے اپنی بچیوں کیا علی کار کردگی کا مشاہد کیا جس سے ان میں اطمینان اور خوشہی کی لہر دوڑ گئی۔صلاۃ وسلام کے بعد مہمانوں کی خدمت میں لنگر اشرفی پیش کیا گیا۔

Recommended