جماعت اسلامی ہند حلقہ دہلی کا دو روزہ اجتماع ارکان سے امیر جماعت اسلامی ہندسید سعادت اللہ حسینی کا خطاب
’’ناگفتتہ بہ حالات اور مصائب و آلام میں بھی ہمارے لیے بیش بہا مواقع پوشیدہ ہوتے ہیں۔ ضرورت اس بات کی ہے ہم حالات کو اس زاویہ نگاہ سے دیکھیں کہ جس طرح انبیاء علیہم الصلوٰۃ والسلام مخالف حالات اور آزمائشوں میں بھی راہ حق پر جمے رہنے ، اللہ تعالیٰ کے پیغام کو عام کرنے اورتربیت انسان و فلاح ِآخرت کے مواقع تلاش کر لیتے تھے۔‘‘
مذکورہ بالا ہدایتوں کے ذریعہ جناب سید سعادت اللہ حسینی (امیر، جماعت اسلامی ہند) حلقہ دہلی کے جملہ مرد و خواتین ارکان سے مسجد اشاعت اسلام، نئی دہلی میں منعقدہ دو روزہ ‘اجتماع ارکان’صدارتی خطاب فرما رہے تھے۔ انہوں نے ارکان و متوسلین جماعت کو مزید نصیحت کرتے ہوئے فرمایا کہ’’حالات صبر ہمارے لییآزما ہیں ٹھیک اسی طرح کہ جیسے انبیاء کرام و صحابہ کرام کے سامنے تھے۔
ان حالات میں sentiment driven response کی نہیں wisdom driven response دینے کی ضرورت ہے۔ باطل قوتیں چاہتی ہیں کہ صبر آزما حالات میں آپ مشتعل ہو کر بے صبری دکھائیں اور ایسے Action کریں کہ حالات آپ کے لیے مزید ابتر ہو جائیں لیکن حالات کا تقاضا ہے کہ آپ انبیائی سنتوں پر چلتے ہوئے حکمت پر مبنی ریسپانس دیں۔حالات متقاضی ہیں کہ ہندوستان کی اس عوام بالخصوص برادران وطن کو میڈیا یا سیاسی لیڈران کے ذریعہ نہیں بلکہ کہ آپ کے ذریعہ اسلام کا پیغام حاصل ہو۔ اپنے کردار کو اعلیٰ اخلاقی قدروں سے مزین کیجیے تاکہ برادران وطن آپ کے کردار سے اسلام کی حقانیت واضح ہو۔ اپنے عمل و کردار کے ساتھ معاشرہ میں روابط بڑھانے کی سخت ضرورت ہے۔‘‘
دوروزہ اجتماع ارکان کے اس صدارتی خطبہ کے علاوہ نہایت اہم موضوعات مختلف ماہرین نے اظہار خیال فرمایا۔ جناب عبد الوحید صاحب (امیرحلقہ، جماعت اسلامی ہند، دہلی) نیافتتاحی گفتگو میں اجتماع کی غرض و غایت بیان کی۔ بعد ازاں جناب محمد آصف اقبال صاحب( سکریٹری حلقہ، جماعت اسلامی ہند، دہلی) نے روان میقات (2019تا 2023) کی مکمل رپورٹ پیش کی جس پر شرکاء کی جانب سے تبصرے و تاثرات پیش کیے گئے۔
اس اجتماع کا ایک اہم پروگرام مذاکرہ تھا، جس کا عنوان “تحریک اسلامی ہند، چیلنجز اور مواقع” پر جناب منصور غازی صاحب، مفتی سہیل قاسمی صاحب اور محترمہ نزہت یاسمین صاحبہ نے اظہار خیال فرمایا، جبکہ اس سے قبل اس موضوع پر اظہار خیال کرتے ہوئے جناب محی الدین شاکر صاحب (مرکزی سکریٹری، جماعت اسلامی ہند) حالات کے چیلنجز کا سیر حاصل محاکمہ کیا اور داخلی و بیرونی چیلنجز کو ارکان جماعت کے سامنے رکھا۔
جناب محمد احمد صاحب (مرکزی سکریٹری، جماعت اسلامی ہند) نے اجتماع کے مرکزی موضوع پر افتتاحی سیشن میں کلیدی خظبہ پیش کیا۔ اس میں انہوں نے ارکان جماعت کو اپنے نصب العین سے چمٹے رہنیاور تعلق باللہ کا مضبوط کرنے کی ترغیب دلائی۔
“جماعت اسلامی ہند کا 75 سالہ سفر” موضوع پر انجینیر محمد سلیم صاحب (نائب امیر، جماعت اسلامی ہند) نے گرانقدر تجربات و مشاہدات و تاریخ کی روشنی میں موضوع پر سیر حاصل گفتگو کی۔ اس اجتماع میں ڈاکتر قاسم رسول الیاس صاحب، ڈاکٹر شفیق احمداصلاحی، ڈاکٹر وقار انورصاحب ، جناب خان یاسر صاحب وغیرہ نے بھی ارکان سے خطاب کیا۔