Urdu News

یوگاکے8 ویں بین الاقوامی دن کی الٹی گنتی، یوگا مہوتسو کے ساتھ شروع ہوگی

آیوش کی وزارت کے تحت مرار جی دیسائی نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف یوگا، یوگا مہوتسو 2022 کا انعقاد کر رہا ہے

 

کل آیوش کی وزارت کے تحت مرار جی دیسائی نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف یوگا، یوگا مہوتسو 2022 کا انعقاد کر رہا ہے۔ آیوش اور بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال، بین الاقوامی یوگا کے دن-2022 کی 100 دن کی الٹی گنتی کے آغاز کی تقریب کا افتتاح کریں گے۔ افتتاحی اجلاس میں محنت و روزگار اور ماحولیات اور جنگلات کے مرکزی وزیر بھوپیندر یادو، ہریانہ کے وزیر اعلیٰ منوہر لال کھٹر، سکم کے وزیر اعلیٰ پریم سنگھ تمانگ، مرکزی وزیر مملکت برائے امورخارجہ اور ثقافت محترمہ میناکشی لیکھی، آیوش اور ڈبلیو سی ڈی کے وزیر مملکت ڈاکٹر منجپارہ مہندر بھائی اور رشی کیش کے پرمارتھ نکیتن کے سوامی چدانند بھی موجود ہوں گے۔

اس تقریب کا بنیادی مقصدیوگا کی مختلف جہتوں اور اس کی افادیت کو وسیع تر ترویج اور تشہیر دینا ہے اور صحت، بہبود اور عالمی امن کے لیے آئی ڈی وائی – 2022 کی 100 دن کی الٹی گنتی مہم کو بھی فروغ دینا ہے۔

علاوہ ازیں اسکے افقی دائرہ کار کو وسیع کرنے کے لیے، مرارجی ڈیسائی نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف یوگا کے زیراہتمام آیوش کی وزارت بھی، 13 مارچ 2022 سے 21 جون 2022 کے درمیان پوری دنیا میں: 100 دن، 100 شہر اور 100 تنظیمیں نامی ایک مہم شروع کر رہی ہے ۔

آئی ڈی وائی – 2022، یوگا کے بین الاقوامی دن کا آٹھواں ایڈیشن ہے۔ سابقہ نقش قدم پر چلتے ہوئے، اس سال ایم دی این آئی وائی کی طرف سے یوگا مہوتسو-2022 کا انعقاد کیا جا رہا ہے تاکہ یوگا کی مختلف جہتوں اور اس کی افادیت کو وسیع تر ترویج اور تشہیر دی جا سکےنیز پوری دنیا میں صحت و تندرستی اور امن کو فروغ دینے کے لیے ایک عوامی تحریک کو فروغ دیا جا سکے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ 100 دن کی الٹی گنتی ہر سال، آئی ڈی وائی کے مشاہدے میں ایک اہم واقعہ ہوتاہے۔ یہ تقریب رسمی طور پر 8ویں آئی ڈی وائی – 2022کی طرف سفر کے آغاز کی نشان دہی کرے گی، جو بیماری، تناؤ اور ڈپریشن سے آزادی کی کا سفر ہے۔

سن2015 سے آئی ڈی وائی کے آغاز کے ساتھ، آیوش کی وزارت کے تحت مرارجی دیسائی نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف یوگا، ماضی میں آئی ڈی وائی کے جشن کے بارے میں عوام میں آگاہی پیدا کرنے کے لیے کامیابی کے ساتھ یوگا مہوتسو کا انعقاد کرتا رہا ہے۔

آیوش کی وزارت، ہندوستان میں آئی ڈی وائی کے لیے نوڈل وزارت ہونے کے ناطے، بین الاقوامی یوم یوگا (آئی ڈی وائی) کے سات کامیاب ایڈیشنوں کے انعقاد میں پیش پیش رہی ہے جن میں زبردست جوش و خروش نظرآیااور دنیا بھر سے حمایت حاصل ہوئی۔ وزارت نے یوگا کے پیغام کو عالمی سطح پر لے جانے میں گزشتہ 7 سالوں میں حاصل کی گئی پیش رفت کو آگے بڑھانے کے لیے مختلف پروگرام اور تعاون شروع کیا ہے۔ اس سال بھی وزارت 13 مارچ 2022 کو 8ویں آئی ڈی وائی کے سفر کی جانب 100 دن کی الٹی گنتی کے آغاز کو باضابطہ طور پر 13 مارچ 2022 کو کرٹین ریزر کے ساتھ شروع کرے گی۔ آئی ڈی وائی – 2022 کے 100 دن کی الٹی گنتی کے آغاز کے لئے ایک تقریب صبح 10:00 بجے سے وگیان بھون، نئی دہلی میں کئی معززین کی موجودگی میں منعقد کی جائے گی ۔

اس تقریب میں آیوش کی وزارت کے سینئر افسران، دیگر مختلف وزارتوں، تحقیقی کونسلوں اور قومی اداروں کے افسران، ایم او اے کے کئی دیگر نامور معززین اور ماہرین، اور کئی قابل احترام یوگا ماسٹروں اور گرووں کے پیغامات بھی شامل ہوں گے۔

اکیڈمک یوگا ماسٹرس، اسکالرس، پالیسی ساز، بیوروکریٹس، کارپوریٹ کے سرکردہ افراد، یوگا کے شوقین اور منسلک سائنسز کے ماہرین سمیت تقریبا 1500 شرکاء، یوگا مہوتسو-2022 میں شرکت کرنے جا رہے ہیں۔

Recommended