Urdu News

اردو ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن کی مشترکہ میٹنگ میں اردو اور دیگر علاقائی زبانوں کے فروغ کا مطالبہ

اردو ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن کی مشترکہ میٹنگ میں اردو اور دیگر علاقائی زبانوں کے فروغ کا مطالبہ

نئی دہلی، 16 جون 2023

اْردو ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (یوڈی او) کے زیراہتمام دہلی کی دوسری انجمنوں کی مشترکہ میٹنگ کانگریس یوتھ لیڈر علیم انصاری کی صدارت میں دریاگنج، نئی دہلی میں منعقد ہوئی۔ میٹنگ میں راج بھاشا ہندی کے ساتھ دوسری راج بھاشا اردو اور دیگر علاقائی زبانوں کے فروغ کا مطالبہ کیا گیا۔

میٹنگ میں عصرحسن انصاری، آفتاب عالم، شمشاد علی مسعودی، شان محمد، مولانا عبدالرشید، رضوان خاں، عمران رضا (دبنگ) اور رینو چوہان وغیرہ نے اظہار خیال کیا۔

 شرکاء نے خاص طور سے دہلی اردو اکیڈمی کی جلد از جلد تشکیل کا مطالبہ کیا، ساتھ ہی برسوں سے بند پڑے اردو لرننگ سنٹرز کو بحال کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا۔

اسی طرح مرکزی حکومت سے بھی مطالبہ کیا گیا کہ وہ قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان (این سی پی یو ایل) کی تشکیل میں مزید تاخیر نہ ہونے دی جائے اور اردو کے اس قومی ادارے کو اس کے شایان شان ترقی دی جائے تاکہ ملک میں واحد اردو کے فروغ کے لیے قائم اس ادارے کے ذریعے اردو کی ترویج و اشاعت میں مزید اضافہ ہو۔ تمام شرکا  کا شکریہ ڈاکٹر سیّد احمد خاں نے ادا کیا۔

Recommended