Urdu News

بابری مسجد متنازعہ پوسٹرپر بولے نائب وزیر اعلیٰ ۔نفرت پھیلانے والوں پر ہوگی کاروائی

بابری مسجد متنازعہ پوسٹرپر بولے نائب وزیر اعلیٰ ۔نفرت پھیلانے والوں پر ہوگی کاروائی

بابری مسجد متنازعہ پوسٹرپر بولے نائب وزیر اعلیٰ ۔نفرت پھیلانے والوں پر ہوگی کاروائی

Deputy CM of Bihar

پٹنہ، 06 دسمبر.۔کٹیہار میں کلکٹریٹ سمیت مختلف مقامات پر مبینہ طور پر پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے ذریعہ لگائے گئے بابری مسجد پوسٹر پر نائب وزیر اعلی تارکشور پرساد نے کہا کہ محکمہ داخلہ اور ضلع کے سپرنٹنڈنٹ نے اس معاملے کو سنجیدگی سے لیا ہے۔ ملک میں نفرت پھیلانے والوں کے خلاف یقینی طور پر کاروائی ہوگی۔

بابری مسجد متنازعہ پوسٹر

واضح ہو کہ کٹیہار ضلع انظامیہ میں کلکٹریٹ کے گیٹ سمیت دیگر مقامات پر دیواروں اور گیٹ پر بابری مسجد سے متعلق کچھ متنازعہ پوسٹروں کے ملنے کے بعد ہڑکمپ مچ گئی ہے۔ پاپولر فرنٹ کے نام سے لگائے گئے اس پوسٹر میں لکھا ہے ‘ ایک دن بابری اٹھ کھڑا ہوگا۔ چھ دسمبر 1992 کہیں ہم بھول نہ جائیں۔ ‘

پاپولر فرنٹ کے نام سے پوسٹر میں بابری مسجد کا فوٹو ، ہندی اور اردو میں لکھا ہوا ہے ۔ اس میں دہلی کا پتہ لکھا ہوا ہے۔ مقامی لوگوں نے پوسٹر دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی۔ اس سلسلے میں ایس پی وکاس کمار نے بتایا کہ پوسٹر چسپاں کرنے سے متعلق معلومات موصول ہوئی ہیں۔ معاملے کی تفتیش جاری ہے۔ معاملہ متنازعہ  ہونے پر متعلقہ ادارے کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔ پولیس الرٹ ہے۔

واضح ہو کہ آج ہی کے دن چھ دسمبر 1992 میں ایودھیا میں بابری مسجد کے ڈھانچہ کو گرایا گیا تھا۔ سال 2020 میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد اب یہاں رام مندر تعمیر کیا جارہا ہے۔

کٹیہار میں کلکٹریٹ سمیت مختلف مقامات پر مبینہ طور پر پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے ذریعہ لگائے گئے بابری مسجد پوسٹر پر نائب وزیر اعلی تارکشور پرساد نے کہا کہ محکمہ داخلہ اور ضلع کے سپرنٹنڈنٹ نے اس معاملے کو سنجیدگی سے لیا ہے۔ ملک میں نفرت پھیلانے والوں کے خلاف یقینی طور پر کاروائی ہوگی۔

Deputy CM of Bihar

Recommended