Urdu News

دگ وجے نے سندھیا پر سادھا نشانہ، کہاکیا ہم جمہوریت سے مہاراجانظام کی جانب جارہے ہیں

دگ وجے نے سندھیا پر سادھا نشانہ، کہاکیا ہم جمہوریت سے مہاراجانظام کی جانب جارہے ہیں

<h3 style="text-align: center;">دگ وجے نے سندھیا پر سادھا نشانہ، کہاکیا ہم جمہوریت سے مہاراجانظام کی جانب جارہے ہیں</h3>
<p style="text-align: right;">بھوپال ،23 اکتوبر</p>
<p style="text-align: right;">مدھیہ پردیش میں اسمبلی کی 28 سیٹوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات کے لیے انتخابی تشہیر زور و شور سے جاری ہے۔ بی جے پی اور کانگریس کے قدآور رہنما انتخابی جلسوں میں ایک دوسرے پر جم کر الزام جوابی الزام لگا رہے ہیں۔ حالاں کہ کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق وزیر اعلیٰ دگ وجے سنگھ اس انتخابی تشہیر سے دور ہیں، لیکن سوشل میڈیا کے توسط سے مسلسل بی جے پی پر حملہ کر رہے ہیں۔ اسی درمیان انہوں نے بی جے پی کے سینئر لیڈر جیوتی رادتیہ سندھیا پر جم کر نشانہ سادھا ہے۔ انہوں نے سوال اٹھاتے ہوئے پوچھا ہے کہ ’کیا ہم اب ’’لوک تنتر سے مہاراج تنتر‘‘ (جمہوریت سے مہاراجہ نظام) کی طرف جارہے ہیں۔ کیا ہندوستان میں صدیوں بعد ملی آزادی کو ختم کرنا ہے۔</p>
<p style="text-align: right;">سینئر کانگریس لیڈر دگ وجے سنگھ نے بروز جمعہ ٹوئیٹ پر جیوتی رادتیہ سندھیا کا ایک ویڈیو پوسٹ کیا ہے، جس میں وہ ایک انتخابی جلسہ کو خطاب کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ ’یہ انتخاب نہ کانگریس کا ہے، نہ بی جے پی کا ہے، یہ انتخاب مہاراج سندھیا کا ہے۔‘ سندھیا کا یہ ویڈیو گنا ضلع میں دو دن پہلے منعقدہ انتخابی جلسے کا ہے، جسے دگ وجے سنگھ نے سوشل میڈیا پر وائرل کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے ٹوئیٹ کیا ہے کہ ’سندھیا جی کا کہنا ’’یہ انتخاب نہ کانگریس کا ہے نہ بی جے پی کا ہے یہ انتخاب مہاراج سندھیا کا ہے۔‘‘ ’کیا ہم اب ’’لوک تنتر سے مہاراج تنتر‘‘ کی طرف جارہے ہیں۔ کیا بھارت میں صدیوں بعد عوام کو ملی آزادی کو ختم کرنا ہے۔‘‘</p>.

Recommended