Urdu News

حضرت نظام الدین اولیا کی درگاہ پر ہندومسلم اتحاد کی علامت دیوالی پوری عقیدت کے ساتھ منائی گئی

حضرت نظام الدین اولیا کی درگاہ پر ہندومسلم اتحاد کی علامت دیوالی پوری عقیدت کے ساتھ منائی گئی

حضرت نظام الدین اولیا کی درگاہ پر ہندومسلم اتحاد کی علامت دیوالی پوری عقیدت کے ساتھ منائی گئی

Diwali Celebration at Nizamuddin Dargah and Hindu Muslim Unity

عالمی شہرت یافتہ صوفی وبزرگ حضرت نظام الدین اولیا کی درگاہ پر صدیوں سے منائی جانے والی ہندو مسلم اتحاد کی علامت دیوالی کووڈ -19 وبا کے دوران بھی پوری عقیدت اوراحترام کے ساتھ منائی جارہی ہے۔ اس موقع پرآج درگاہ کے احاطہ میں خواجہ کے ہندوعقیدت مندوں کے ذریعہ رنگولی سجائی گئی اور دیئے جلاکرچراغاں کیا گیا۔ ہرسال کی طرح اس سال بھی بڑی تعداد میں عقیدت مند درگاہ میں حاضری دینے کے لئے آئے اور یہاں ہونے والی قوالی پروگرام میں حصہ لیا۔

گذشتہ 800 برسوں سے درگاہ حضرت نظام الدین اولیا میں ہندو مسلم اتحاد کی علامت دیوالی کا تہوار منایا جاتا ہے۔ اس موقع پر خواجہ کے ہندو عقیدت مند اپنے گھروں پر چراغاں کرنے سے پہلے اس درگاہ پر آتے ہیں اوررنگولی مناتے ہیں، دیئے جلاتے ہیں اس کے علاوہ یہاں ہونے والی قوالی کے پروگرام میں بھی شرکت کرتے ہیں۔ ان کے ذریعہ یہاں پر رہنے والے فقیروں کوچندہ بھی دیا جاتا ہے۔ درگاہ پر دیوالی منائے جانے کے بارے میں کے بارے میں جانکاری دیتے ہوئے چیف انچارج کاشف نظامی کا کہنا ہے کہ اس سال کووڈ- 19 کی وبا کی وجہ سے کافی احتیاط برتا جارہا ہے۔ درگاہ میں شرکت کے لئے زائرین سے کہا جاتا ہے کہ وہ سماجی دوری کا خیال رکھیں اور سیناٹائیزر وغیرہ استعمال کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہر سال کی طرح دیوالی کے موع پر درگاہ کو سجایا گیا ہے، یہاں پر بڑی تعداد میں آنے والے عقید ت مندوں کے ذریعہ رنگولی وغیرہ بنائی جارہی ہے اور دیئے جلاکر چراغاں کیا جارہا ہے۔ یہ روایت صدیوں پرانی ہے خواجہ کے عقیدت مند ہمیشہ سے مل جل کر سارا تہوار مناتے آرہے ہیں۔ خواجہ کے دربار میں سبھی کو عزت اور احترام کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ یہاں پر آن والے سبھی عقیدت مندوں کا دل کی گہرائیوں سے استقبال کیا جاتا ہے۔Diwali at Nizamuddin Dargah

Recommended