22 مارچ کی تاریخ ملک اور دنیا کی تاریخ میں کئی اہم وجوہات کی بنا پر درج ہے۔ 1739میں اسی تاریخ کو دہلی میں فارس(اب ایران) کی فوج نے دھاوا بولا تھا۔ دراصل مارچ 1739میں بادشاہ نادر شاہ نے بھارت پر اچانک حملہ کردیا۔
کرنال میں ہوئی لڑائی میں مغل فوج بری طرح سے شکست کھا گئی۔ اس کے بعد نادر شاہ کا دہلی پر قبضہ ہوگیا۔ اس کے لال قلعہ پہنچنے کے بعد دہلی میں فساد بھڑک گئے اور لوگوں نے اس کی فوج کے کئی سپاہیوں کو ماردیا۔
اس سے ناراض نادر شاہ نے دہلی میں قتل عام کا حکم دیا۔ اس کے بعد پرانی دہلی کے کئی علاقوں میں اس کی فوج نے عام لوگوں کو موت کے گھاٹ اتاردیا۔ اس واقعہ کو تاریخ میں قتل عام کے طور پر جانا جاتا ہے۔
واضح ہو کہ کرنال میں ہوئی لڑائی میں مغل فوج بری طرح سے شکست کھا گئی۔ اس کے بعد نادر شاہ کا دہلی پر قبضہ ہوگیا۔ اس کے لال قلعہ پہنچنے کے بعد دہلی میں فساد بھڑک گئے اور لوگوں نے اس کی فوج کے کئی سپاہیوں کو ماردیا۔