Urdu News

یو پی اردواکادمی کی جانب سےکیرالاکےڈاکٹرکے۔پی۔شمس الدین ترورکاڈکواعزاز

ڈاکٹر کے۔پی ۔شمس الدین ترورکاڈ

 کیرالا میں اردو زبان وادب”( تحقیقی مقالہ) کو اتر پردیش اردو اکادمی نے کیا انعام سے سرفراز”

کیرالا کے محب اردو،معلم ومحقق ادیب وشاعر مترجم صحافی ،کالم نگار،تاریخ داں ،ڈاکٹر کے ،پی ،شمس الدین ترور کاڈ کو اتر پردیش اردو اکادمی کی جانب سے اعزاز سے نوازا جانے کے اعلان سے کیرالا کے اردو اور ملیالم زبانوں کے ادبی حلقوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

ڈاکٹر کے۔پی ۔شمس الدین ترورکاڈ کی کتاب’’ کیرالا میں اردو زبان وادب‘‘( تحقیقی مقالہ) کو اتر پردیش اردو اکادمی نے انعامات برائے سال 2019کے لئے منتخب کرتے ہوئے پچیس ہزار روپیہ کا کل ہند انعام سے نواز ہے۔

کیرالا میں اردو زبان وادب

 ڈاکٹر شمس الدین کی یہ کتاب کیرالا کی کالی کٹ یونیورسٹی کے ایم اے اردو کے نصاب میں شامل ہے۔ کیرالا کی اردو تاریخ میں یہ بات سنہرے حرفوں سے لکھی جائے گی،اس لئے کہ اردو کے دبستانوں اور اردو کے مراکز سے دور والی اس ریاست سے ایک محب اردو کی تحریر کردہ تحقیق پرمشتمل اس کتاب کاانعام کے لئے منتخب ہونا یقیناناز کی بات ہے۔

اس کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے۔ کتاب کے مصنف ڈاکٹر کے۔پی ۔شمس الدین ترورکاڈکیرالا اردو ٹیچرس ایسو سی ایشن کے صدر اور انجمن ترقی اردو ہند ( کیرالا ) کے جوائنٹ سکریٹری بھی ہیں۔ اردو زبان کے علاوہ ملیالم زبان میں بھی ان کی کئی کتابیں منظر عام پر آچکی ہیں۔

موصوف ملک کے کئی یونیورسٹیوں اور کالجوں میں منعقد قومی وبین الا قوامی سمیناروں میں شرکت کر کے مختلف موضوعات پر تحقیقی مقالے بھی پیش کرچکے ہیں۔ڈاکٹرشمس الدین ترورکاڈ کوا ندرون اور بیرون کیرالا سے مبارکباد کرنے اور مسرت کااظہار کرنے کاسلسلہ جاری ہے۔

وہیں یو پی اردو اکادمی سے انعام ملنے کی خبر کی خوشی میں’’ملن ‘‘نامی اردو ٹیچرس کی تنظیم نے مقامی ایم ایل اے عبید اللہ کے ہاتھوں مومینٹو پیش کرکے موصوف کو تہنیت پیش کی ۔

Recommended