Urdu News

نبی کے انصاف کو قائم کریں: سید محمد اشرف کچھوچھوی

نبی کے انصاف کو قائم کریں: سید محمد اشرف کچھوچھوی

علماء مشائخ بورڈ نے لکھنؤ سمیت ملک بھر میں مریضوں میں پھل تقسیم کرکے عید میلاد النبی منائی

ملک بھر میں آل انڈیا علما و مشائخ بورڈ نے رسول کریم  صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت پر پر عمل کرتے ہوئے ہسپتالوں میں پھل تقسیم کر کے عید میلاد النبی منائی۔ اس موقع پر آل انڈیا علماء ومشائخ بورڈ کے بانی و صدر حضرت سید محمد اشرف کچھوچھوی نے عید میلاد کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج نبی کی ولادت کا دن ہے ، پوری دنیا کے لیے یقینا یہ خوشی کا دن ہے۔

 نبی پاک کے ہر عمل کو ہمیں اپنانا چاہیے ، لیکن سب سے زیادہ ہمیں نبی کے انصاف ، صبر اور سادگی کو اپنانے کی ضرورت ہے۔ کیونکہ انصاف دنیا میں امن قائم کرتا ہے۔ سادگی گھمنڈ سے دور اور لوگوں کی مدد سکھاتی ہے اور صبر ہمیں بے چینی سے دور رکھتا ہے ، انہوں نے نوجوانوں سے کہا کہ تعلیم پر زور دیں ، ساتھ میں تربیت پر بھی توجہ دیں. صرف تعلیم ہی انسان کو مکمل نہیں بنا سکتی بلکہ تعلیم کے ساتھ اخلاقی اقدار انسان کو مکمل بناتے ہیں۔

 حضرت نے کہا کہ ہم اس دن کو عالمی امن کے دن کے طور پر مناتے ہیں کیونکہ نبی کی آمد سے پوری دنیا میں امن کا پیغام عام ہوا ، آپ نے انسانوں میں تفریق ختم کی اور امن کا پیغام دیا۔  انہوں نے کہا کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم پوری دنیا کے لیے رحمت بنا کر بھیجے گئے ہیں ، پوری دنیا کو ان کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔  اس موقع پر حضرت نے ملک میں امن اور خوشحالی اور کورونا جیسی وبا کے خاتمے کی دعا کی۔

Recommended