Urdu News

علم ہی سے نوجوانوں کا مستقبل روشن کیا جا سکتا ہے: سید محمد اشرف کچھوچھوی

سید محمد اشرف کچھوچھوی

آج کے دور میں نوجوانوں کی علم سے بے رغبتی اور وقت ضائع کرنے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے آل انڈیا علما ومشائخ بورڈ کے بانی و قومی صدر حضرت سید محمد اشرف کچھوچھوی نے کہا کہ نوجوانوں کی اصلاح کے لئے صرف علم ہی واحد سرمایہ ہے جس سے حالات کا مقابلہ ممکن ہے۔اگرنوجوان علم سے خود کو آراستہ کرلیں گے اور اپنے رب کی بارگاہ سے مدد طلب کریں گے تو ہر مشکل حالات نوجوانوں کے مواقف ہوں جائیں گے۔

قرآن کی پہلی آیت اقرا پر عمل کرنا ہوگا یہی نوجوانوں کی ترقی کی ضمانت ہے، موجودہ دور میں جب مسلم قوم و نوجوان تیزی سے پستی کی طرف جا رہے ہیں تب صحیح علم کے ذریعہ اپنی کامیابی کی تحریر رقم کر سکتے ہیں ورنہ ہمارا زوال ہماری جہالت کی بنیاد پر مبنی ہے۔

رسول اللہ نے فرمایا کہ علم حاصل کرنے کے لیے ملک چین بھی جاناہو تو جاؤ، اس زمانے میں عرب سے چین تک کا سفر مشکل تھا، جب کہ چین میں لا دینیت کا ماحول تھا پھر بھی وہاں جانے کا حکم اس لیے دیا گیا کیونکہ ہر علم سیکھنا ہوگا تبھی حالات کا مقابلہ کیا جاسکے گا۔

ہمارے نوجوانوں کو علم کے ہر شعبے میں اپنی بالادستی قائم کرنی ہو گی، اسی سے پورا معاشرہ ترقی کرے گا اور ہمارا ملک بھی دنیا کی فہرست میں اول پوزیشن حاصل کرلے گا۔

Recommended