Urdu News

وزیر داخلہ نروتم مشرا کا بڑا بیان، ہمارے رابطے میں کئی لیڈران، ضمنی انتخابات میں جیتیں گے سبھی سیٹیں

وزیر داخلہ نروتم مشرا کا بڑا بیان، ہمارے رابطے میں کئی لیڈران، ضمنی انتخابات میں جیتیں گے سبھی سیٹیں

وزیر داخلہ نروتم مشرا کا بڑا بیان، ہمارے رابطے میں کئی لیڈران، ضمنی انتخابات میں جیتیں گے سبھی سیٹیں

بھوپال ،22 اکتوبر

مدھیہ پردیش کے وزیر داخلہ اور جیل نروتم مشرا نے بڑا بیان دیا ہے۔ بروز جمعرات میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کانگریس ممبران اسمبلی کی توڑ -پھوڑ کو لے کر کہا کہ ہمارے رابطے میں بہت لوگ ہیں، لیکن ہمیں اوور لوڈ نہیں ہوناہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہمارے پاس ارکان اسمبلی کی بڑی تعداد ہے اور ہم ضمنی انتخابات میں تمام 28 سیٹیں جیت رہے ہیں۔

اس دوران بساہو لال کا ایک اور ویڈیو وائرل ہونے پر وزیر داخلہ نروتم مشرا نے اسے  فیک ویڈیو بتاتے ہوئے کانگریس پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ فیک ویڈیو، جھوٹے ویڈیو جاری کرنا کانگریس کی اسٹائل ہے۔ یہ آٹھ سال پرانی ویڈیو ہے، ان کی پوری زندگی عوامی ہے، ان پر ایک بھی پولیس کیس درج نہیں ہے۔ امرتی دیوی کو لے کر کمل ناتھ کے بیان پر وزیر مشرا نے کہا کہ یہ تو طے ہےکہ کمل ناتھ نے غلط کہا ہے۔ الیکشن کمیشن، راہل گاندھی، خواتین کمیشن سبھی کہہ چکے ہیں کہ یہ قابل اعتراض ہے۔ یہاں تک کہ کانگریس کے سینئر لیڈر مانک اگروال نے بھی کہہ دیا ہے کہ یہ ٹھیک نہیں ہے۔کمل ناتھ کا یہ بیان ان کا واٹر لو ثابت ہوگا۔

کورونا کی صورت حال بہتر

اس دوران وزیر مشرا نے ریاست میں کورونا کی صورت حال کے بارے میں معلومات دیتے ہوئے کہا کہ مدھیہ پردیش میں کورونا کا ریکوری ریٹ 90 فیصدی ہوگیا ہے۔ مدھیہ پردیش کی حکومت کووڈ کو لے کر اچھا کام کر رہی ہے، کئی جگہ یہ ریٹ 100 فیصدی تک پہنچ گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریکوری ریٹ بڑھنے کے بعد بھی ہمیں احتیاط رکھنا چاہیے۔ وزیر اعظم کے ذریعہ بتائی گئی ہر بات کی تعمیل کرنا چاہیے۔

یکم نومبر سے جیل میں بند قیدیوں سے مل سکیں گے رشتہ دار

اس دوران وزیر مشرا نے بتایاکہ جیل میں بند قیدیوں کے لیے تہوار سے پہلے حکومت نے بڑا فیصلہ کیا ہے۔ جیل میں بند 45 ہزار قیدیوں کے رشتہ دار یکم نومبر سے جیل میں مل سکیں گے۔ اس کے علاوہ ٹیلی فون اور ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ بھی قیدیوں سے ملاقات جاری رہے گی۔ غور طلب ہے کہ کورونا انفیکشن کے سبب حکومت نے قیدیوں کے رشتہ داروں سے ملاقات پر پابندی عائد کر دی تھی۔کچھ وقت بعد قیدیوں کی سہولت کے لیے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ بات چیت کی سہولت شروع کی گئی تھی۔ لیکن اب رشتہ پھر سے جیل میں جاکر قیدیوں سے مل سکیں گے۔

Recommended