Urdu News

دنیا بھر میں یوم خواتین منانے کا آغازکیسے ہوا تھا؟کیا آپ جانتے ہیں؟

عالمی یوم خواتین

آٹھ مارچ کی تاریخ ملک اور دنیا کی تاریخ میں کئی اہم وجوہات کی بنا پر درج ہے۔ خواتین کا عالمی دن ہر سال اس تاریخ کو پوری دنیا میں منایا جاتا ہے۔ خواتین کا عالمی دن منانے کی روایت 1908 میں نیویارک میں خواتین کی مزدور تحریک کی وجہ سے شروع ہوئی۔

 ہوا کچھ یوں کہ 15000 خواتین نے کام کے اوقات میں کمی ، بہتر اجرت اور کچھ دیگر حقوق کا مطالبہ کرتے ہوئے مظاہرہ کیا۔ 1909 میں سوشلسٹ پارٹی آف امریکہ نے 8 مارچ کو خواتین کا پہلا قومی دن قرار دیا۔ 1910 میں کوپن ہیگن میں محنت کش خواتین کی ایک بین الاقوامی کانفرنس منعقد ہوئی۔

 اس میں 08 مارچ کو عالمی یوم خواتین منانے کی تجویز پیش کی گئی۔ رفتہ رفتہ یہ تاریخ خواتین کے عالمی دن کے طور پر مقبول ہونے لگی۔ اسے 1975 میں اقوام متحدہ سے تسلیم کیا گیا۔ اقوام متحدہ نے اسے ایک تھیم کے ساتھ منانا شروع کیا۔ اس سال ( 2023) خواتین کے عالمی دن کا تھیم’ایمبریس ایکٹیوٹی‘ ہے۔

واضح ہو کہ خواتین کا عالمی دن ہر سال اس تاریخ کو پوری دنیا میں منایا جاتا ہے۔ خواتین کا عالمی دن منانے کی روایت 1908 میں نیویارک میں خواتین کی مزدور تحریک کی وجہ سے شروع ہوئی۔

Recommended