Influence of Swami Vivekananda

وزیراعظم نے نوجوانوں کو تلقین کی کہ وہ سیاست میں بے لوث ہو کر اور تعمیری انداز سے تعاون کریں۔ انہوں نے کہا کہ آج ایماندار لوگوں کو خدمت کرنے کا موقع مل رہا ہے ، جس سے سیاست سے متعلق یہ پرانا تصور تبدیل ہو رہا ہے کہ سیاست بے اصولی سرگرمیوں کی جگہ ہے۔ آج ایمانداری اور کارکردگی، وقت کی ضرورت بن گئے ہیں۔ اس ضمن میں وزیراعظم نے وراثت کی سیاست پر تفصیل سے بات کی۔ انہوں نے کہا کہ بدعنوانی، ان لوگوں پر ایک بوجھ بن گئی ہے، جن کی وراثت ہی بدعنوانی تھی۔

وراثتی سیاست، ایک جمہوری نظام میں نا اہلیت

انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ وراثتی نظام کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں۔ وراثتی سیاست، ایک جمہوری نظام میں نا اہلیت اور مطلق العنانی کو بڑھا وا دیتی ہے، جب کہ ایسے لوگ خاندانی سیاست اور سیاست میں خاندان کو بچانے کے لئے ہی کام کرتے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا : ‘‘ آج جب کہ موروثی نام کی بیساکھی کے ذریعے انتخابات جیتنے کے دن ختم ہوچکے ہیں، لیکن اب بھی موروثی سیاست کی بے چینی ختم نہیں ہوئی ہے۔ سیاسی وارثت سے قوم کو پہلے ترجیح دینے کے بجائے خود کو اور خاندان کو فروغ حاصل ہوتا ہے اور بھارت میں سماجی بدعنوانی کی یہ ایک بڑی وجہ ہے۔’’

تعمیر نو سے متعلق کاموں کی مثال دیتے ہوئے وزیراعظم مودی نے نوجوانوں کو بتایا.

بھُج زلزلے کے بعد تعمیر نو سے متعلق کاموں کی مثال دیتے ہوئے وزیراعظم مودی نے نوجوانوں کو بتایا کہ جو سماج آفات میں خود اپنا راستہ طے کرنا سیکھتا ہے، وہ اپنی قسمت بھی خود لکھتا ہے، اس لئے بھارت کے تمام 130 کروڑ افراد آج خود اپنی قسمت لکھ رہے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ آج کے نوجوانوں کی ہر کوشش ، جدت طرازی اور ایماندارانہ عزم، ہمارے مستقبل کے لئے ایک مضبوط بنیاد ڈال رہی ہے۔

Influence of Swami Vivekananda