فکر و نظر

عہد حاضر میں ڈیجٹیل میڈیا کی اہمیت اور افادیت سے انکار ممکن نہیں: ڈاکٹر سید تقی عابدی

چیٹ پی پی ٹی اورآرٹیفیشل انٹیلی جنس سے واقفیت  وقت کی اہم ضرورت:  پروفیسر خواجہ محمد اکرام الدین

رسم اجرا ویب سائٹ ’ڈاکٹر سید تقی عابدی‘ بھی عمل میں آیا

چیٹ پی پی ٹی اورآرٹیفیشل انٹیلی جنس پر بہت جلدورلڈ اردو ایسوسی ایشن کی جانب سے  ورکشاپ، اعلان جلد متوقع

ورلڈ اردو ایسوسی ایشن، نئی دہلی کی طرف سےایک  آن لائن پروگرام  کا انعقاد کیا گیا جس کا عنوان ’’عہد حاضر میں ڈیجیٹل میڈیا کی اہمیت اور افادیت‘‘تھا۔ اس آن لائن سیشن میں مقرر خصوصی کی حیثیت سے ڈاکٹر سید تقی عابدی، کناڈا نے شرکت۔ مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے جناب نصر ملک، ڈنمارک نے ، جب کہ صدر کی حیثیت سے پروفیسر شہاب عنایت ملک نے شرکت کی ۔

اس خبر کو بھی پڑھ سکتے ہیں

استقبالیہ کلمات پیش کرتے ہوئے پروفیسر خواجہ محمد اکرام الدین نے عہد حاضر میں ڈیجٹیل میڈیا کی اہمیت و افادیت پر بھرپور روشنی ڈالتے ہوئے کہا ہے کہ’’ چیٹ پی پی ٹی اور آرٹیفیشل انٹیلی جنس‘‘آج کے دور کی پیدا وار ہے۔اردو والوں کو اس جانب توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ چوں کہ یہ ایک سوفٹ ویئر ہے۔ سرچ انجن  کے پاس جتنا زیادہ مواد ہوگا، چیٹ پی پی ٹی اس کا جواب بہتر طور پر دینے کا اہل ہوگا۔ مناسب معلوم ہوتا ہے کہ ورلڈ اردو ایسوسی ایشن ، نئی دہلی ایک ورکشاپ کا اہتمام کرے تاکہ چیٹ پی پی ٹی سے اردو والے بہتر طور پر واقف ہوسکے۔

اس خبر کو بھی پڑھ سکتے ہیں

مقرر خصوصی ڈاکٹر سید تقی عابدی نے اپنے توسیعی خطاب میں ’’ ڈیجیٹل میڈیا ‘‘ کی اہمیت اور افادیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ نئی نسل کو اس جانب خاص  توجہ دینےکی ضرورت ہے، کیوں کہ قدیم دور میں معلومات کے لیے میلوں کا سفر طے کرنا پڑتا تھا مگر اب سب کچھ اسکرین پر موجود ہے۔ اس لیے اردو ادب کو جدید وسائل سے مالا مال کرنے کی ضرورت ہے۔ تاکہ اس تہذیبی زبان تک سب کی رسائی آسانی سے ہوسکے۔ اگر جدید وسائل کی فراہمی ہوگی تو اردو کے طالب علموں کے لیے جاب بھی مارکیٹ میں آئیں گے۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ اردو برادری  ٹکنالوجی اور پروفیشنل کورسیسز کے ذریعے اردو زبان کے لیے کام کریں۔

اس خبر کو بھی پڑھ سکتے ہیں

مہمان خصوصی جناب نصر ملک نے اپنے خطاب میں ورلڈ اردو ایسوسی ایشن کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ پوری دنیا میں موجود مہجور کو ایک پلیٹ فارم پر لانے کا کام ورلڈ اردو ایسوسی ایشن نے کیا ہے۔ چوں کہ موضوع کی مناسبت سے ڈاکٹر تقی عابدی نے بہت معلوماتی لکچر دیاہے اس لیے ’چیٹ پی پی ٹی ‘ کے خدشات کو بھی مد نظر رکھ کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھ سکتے ہیں

پروفیسر شہاب عنایت ملک، شعبۂ اردو جموں یونیوسٹی، جموں نے  اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ ورلڈ اردو ایسوسی ایشن نے ڈیجیٹل دنیا میں ایک انقلاب برپا کر دیا ہے۔ ہم لوگ مسلسل اس سے استفادہ کررہے ہیں۔ ایسوسی ایشن کے لیے نیک خواہشات۔ ساتھ ہی انہوں نے مہمان مقرر کے خطاب کو وقت کی ضرورت قرار دیتے ہوئے کہ مبارک بادی پیش کی۔نظامت کے فرائض ورلڈ اردو ایسوسی ایشن کے ڈایکٹر ڈاکٹر محمد رکن الدین نے انجام دیا۔ اس آن لائن سیشن میں بڑی تعداد میں اردو کے اساتذہ، ریسرچ ا سکالرس اور طلبا و طالبات نے شر کت کی۔

اس خبر کو بھی پڑھ سکتے ہیں

عہد حاضر میں ڈیجٹیل میڈیا کی اہمیت اور افادیت
Dr M. Noor

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago