Categories: فکر و نظر

ہند پاک: مثبت اشارے

ہند پاک: مثبت اشارے

ہندوستان اور پاکستان کے بارے میں کچھ ایسی اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ اگر ان پر کام کیا گیا تو دونوں ممالک کے تعلقات میں بہت بہتری آسکتی ہے۔ پہلی خبر یہ ہے کہ راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کے سربراہ موہن بھاگوت نے پاکستان اور افغانستان کے بارے میں ایسی بات کہی ہے ، جو جنوبی ایشیا کا نقشہ بدل سکتا ہے۔

دوسری بات یہ کہ پاک بھارت کنٹرول لائن پر امن برقرار رکھنے کا معاہدہ ہوا ہے۔ تیسرا یہ کہ سلامتی کونسل میں اس بات پر اتفاق کیا گیا ہے کہ جب کسی ملک کی سرزمین سے دہشت گرد انہ حملہ ہو تو پھر اس ملک میں داخل ہونا اور ان دہشت گردوں کا خاتمہ جائز ہے۔ چہارم ، پاکستان کو اب بھی براون لسٹ میں انٹرنیشنل فنانشیل ٹاسک فورس نے برقرار رکھا ہے۔

آج حیدرآباد میں ، مسٹر موہن بھاگوت نے ایسی بات کہی ہے جو آر ایس ایس کے کسی سربراہ نے کبھی نہیں کہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اکھنڈبھارت کا سب سے زیادہ فائدہ پاکستان کو ہوگا۔ ہم پاکستان اور افغانستان کو ہندوستان کا حصہ مانتے ہیں۔ وہ ہمارے ہیں۔ ہمارے خاندان کا حصہ ہیں۔ چاہے ان کا مذہب جوبھی ہو۔ اکھنڈبھارت کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ممالک ہندوستان کے ماتحت ہوجائیں گے۔ یہ اقتدارکا نہیں ، بلکہ محبت کا کاروبار ہے۔ یہ سناتن دھرم ہے ، جسے ہندو مت کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ ہندوتوا اور اسلام کے انتہا پسندوں کو ان کی گفتگو کی گہرائی کو سمجھنا بہت ضروری ہے۔

میں نے کل ہی سری لنکا میں عمران کی تقریر کاخیرمقدم کیاتھا۔ اب یہ بہت اچھی بات ہے کہ دونوں ممالک کے بڑے بڑے افسران لائن آف کنٹرول (778 کلومیٹر) اور لائن آف کنٹری(198 کلومیٹر ) کے ساتھ امن قائم رکھنے پر راضی ہوگئے ہیں۔ گذشتہ برسوں میں ان کی دونوں طرف سے ہزاروں بار خلاف ورزی ہوئی ہے اور درجنوں افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

یہ ناممکن نہیں ہے کہ دونوں ممالک جلد ہی کشمیر اور دہشت گردی کے حملوں کے بارے میں بات کرنا شروع کردیں۔ اس کی ایک وجہ امریکہ کی بائیڈن انتظامیہ کا دباو بھی ہوسکتا ہے ، کیوں کہ وہ افغانستان میں امن قائم کرنے کے لیے پاکستان کی مدد چاہتا ہے اور وہ پاکستان کو چینی قید سے بچانا بھی چاہتا ہے۔ بھارت کے قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈووال اس معاملے میں نہایت حکمت سے کام کر رہے ہیں۔ بھارت پاکستان کو چین کا مہرا بننے سے بچاناچاہے گا۔

عمران خان کو احساس ہو گیا ہے کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات جیسے مسلم ممالک کا تعاون اب انہیں ملتا نظرنہیں آرہا ہے۔ دوسری طرف پاکستان پر بین الاقوامی مالیاتی اداروں کا دباؤبھی بڑھ گیا ہے اور اقوام متحدہ نے بالاکوٹ جیسے حملوں کی بھی حمایت کردی ہے جو دہشت گردوں کی کمر توڑ نے والی ہے۔ اگر ان تمام حالات کی وجہ سے پاک بھارت مذاکرات شروع ہوجائیں تو پھر کیا کہنا ہے؟

ڈاکٹر ویدپرتاپ ویدک

(مضمون نگار ہندوستانی کونسل برائے خارجہ پالیسی کے چیئرمین ہیں)

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago