Urdu News

بھارت نے پوکھرن میں ایٹمی تجربے کا کیا اعلان تو کس ملک کی نیند ہوئی تھی خراب؟

بھارت نے پوکھرن میں  ایٹمی تجربہ کیا

بھارت نے پوکھرن میں  ایٹمی تجربے کا  کیا اعلان  تو کس ملک کی نیند ہوئی تھی خراب؟

ملک میں ہر برس11 مئی کی تاریخ کو اس دن 1998 میں کئے گئے  پوکھرن جوہری تجربے کی یاد میں نیشنل ٹیکنالوجی ڈے کے طور پر منایا جاتا ہے۔ یہ ہندوستان کے تمام شہریوں کے لیے فخر کی بات ہے۔

سال 1998 میں 11 اور 13 مئی کو بھارت نے ایسا کارنامہ انجام دیاکہ پوری دنیا دنگ رہ گئی۔ راجستھان کے  پوکھرن فیلڈ فائرنگ رینج میں  کھیتولائی گاؤں کے قریب کل پانچ جوہری تجربات کیے گئے۔ سابق صدر ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کی قیادت میں اس مشن کو اس طرح انجام دیا گیا کہ سیٹلائٹ کے ذریعے پوری دنیا میں ایٹمی پلانٹس اور فوجی سرگرمیوں کی نگرانی کرنے والا امریکہ بھی دنگ رہ گیاتھا۔

Recommended