Urdu News

سری نواسا رمانوجن کی سالگرہ منانے کےلئے بین الاقوامی سا ئنسی ادبی میلے وگیانیکا کا اہتمام

سری نواسا رمانوجن کی سالگرہ منانے کےلئے بین الاقوامی سا ئنسی ادبی میلے وگیانیکا کا اہتمام

International Science Literature Festival

سی ایس آئی آر- سائنسی مواصلات اور اطلاعاتی وسائل کے قومی ادارے. (سی ایس آئی  آر-این آئی ایس سی اے آئی آر). زمینی سائنس کی وزارت (ایم او ای ایس) اور وجنانا بھارتی (وی آئی بی ایچ اے) نے   سری نواسا راما نوجن کی سالگرہ کے موقع پر آئی آئی ایس ایف -2020 کے افتتاح کے دن بین الاقوامی سائنسی ادبی میلہ وگیانیکا کے افتتاحی اجلاس کا اہتمام کیا۔ شرکا اور مدعوئین سے خطاب کرتے ہوئے  سی ایس آئی  آر-این آئی ایس سی اے آئی آر اور  سی ایس آئی آر۔ این آئی ایس ٹی اے ڈی ایس کی ڈائریکٹر ڈاکٹر رنجنا اگروال نے کہا. کہ اس تقریب کے اہتمام کا مقصد سائنس اور ادب کو عوام تک لے جانا ہے. یہ بتانے کے لئے کہ خود انحصاری اور عالمی بہبود کو فروغ دینے کی  سائنسی مواصلات.  کے مختلف شعبوں سے استفادے کی اس میں کیا حکمت عملیاں ہیں۔
<h4 style="text-align: right;">میگھالیہ اور تریپورہ کے سابق گورنر جناب تتھاگت رائے</h4>
ڈی ایس آئی آر کےسکریٹری اور سائنسی و صنعتی تحقیق کی کونسل کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر شیکھر سی منڈے نے کلیدی خطبہ پیش کیا. اور وگیانیکا جیسی تقریب کے ذریعہ سائنسی ادب کو عوام تک لے جانے پر اپنی خوشی کااظہار کیا۔انہوں نے جاری عالمی وبا کووڈ-19 ، اس کے بارے میں غیر ضروری اطلاع اور جعلی خبروں کامقابلہ کرنے میں سائنسی مواصلات کی اہمیت اجاگر کی۔ میگھالیہ اور تریپورہ کے سابق گورنر جناب تتھاگت رائے نے جو افتتاحی اجلاس کے مہمان خصوصی تھے. کہاکہ ہماری سائنسی سوچ میں توہم پرستی کا بھی دخل ہے  جبکہ توہم پرستی اور مذہبی نقطہ نظر میں نمایاں فرق ہونا چاہئے۔
<h4 style="text-align: right;">وگیانیکا کی اہمیت پر روشنی ڈالی</h4>
سائنس اور تکنالوجی کے محکمہ کے سکریٹری پروفیسر  آشوتوش شرما  نے. صدارتی خطبہ پیش کیا. اور  ہندوستان کی ترقی کےلئے سائنسی مزاج انسانیت اور چھان بین کا سائنسی جذبہ پیدا  کرنے کے لئے سائنس سے کائناتی سطح پر استفادہ کرنے کے لئے آئی آئی ایس ایف کی اہمیت پر زور دیا . اور یہ بھی بتایاکہ  یہ کس طرح دستورہند کی ہدایات کی تکمیل کرناچاہتا ہے۔ انہوں نے وگیانیکا کی اہمیت پر روشنی ڈالی. اور سائنسی مواصلات کی سائنسدانوں اورعام لوگوں کےلئے کیا اہمیت ہے. اس پر اظہارخیال کیا۔ وجنانا بھارتی کے صدر ڈاکٹروجے پی بھٹکر نے جو مہمان خصوصی تھے. مقامی زبانوں کو ٹکنالوجی سے مربوط کرنے کی ضرورت پر زور دیا .تاکہ سائنسی مواصلات کو  کثیر لسانی ملک میں علاقائی زبانوں تک رسائی حاصل ہو۔

International Science Literature Festival.

Recommended