Urdu News

کیجریوال جاری کریں کارپوریشن کا فنڈ تاکہ بہتر طریقے سے جاری ہو سکے کام:بدھوڑی

کیجریوال جاری کریں کارپوریشن کا فنڈ تاکہ بہتر طریقے سے جاری ہو سکے کام:بدھوڑی

کیجریوال جاری کریں کارپوریشن کا فنڈ تاکہ بہتر طریقے سے جاری ہو سکے کام:بدھوڑی

Kejriwal, release the corporation's funds so that the work can be carried out in a better way

نئی دہلی ، 13 دسمبر (انڈیا نیرٹیو)

دہلی کے قانون ساز اسمبلی میں قائد حزب اختلاف رامویر سنگھ بدھوڑی نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کو چاہیے کہ وہ ہٹ دھرمی چھوڑ کر ان کی رہائش گاہ کے باہر پچھلے چھ دنوں سے دھرنا پر بیٹھے تین میونسپل کارپوریشنوں کے میئروں سے بات کریں۔

اس کے ساتھ ہی دہلی حکومت کو باقی 13 ہزار کروڑ روپے بھی بلدیاتی کارپوریشنوں کو جلد ادا کرنا چاہیے ۔ بی جے پی لیڈر نے کہا کہ کیجریوال حکومت کے ذریعہ کارپوریشن کے فنڈ اٹکانے کے سبب بہت سے کام پھنسے ہو ئے ہیں ۔

ایسی صورت حال میں ، یہ ضروری ہے کہ ریاستی حکومت آسانی سے کام کرنے کے لیے جلد فنڈ جاری کرے تاکہ کارپوریشن اہلکاروں کی ادائیگی وقت پر ہوسکے۔

اپوزیشن لیڈر بدھوڑی نے ہفتہ کے روز بدر پور کے مٹھا پور چوک پر کارپوریشن فنڈس کے مطالبہ کے لئے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کے خلاف دھرنے میں شرکت کے دوران یہ بات کہی۔

میونسپل کارپوریشنوں کے تین میئر اور سینئر کونسلر وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ کے باہر

بدھوڑی نے اپنے خطاب میں کہا کہ گزشتہ چھ دنوں سے اس سردیوں کے موسم میں ، میونسپل کارپوریشنوں کے تین میئر اور سینئر کونسلر وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ کے باہر دھرنے پر بیٹھے ہیں ، لیکن وزیر اعلی کیجریوال نے ان رہنماوں سے ملنا ضروری نہیں سمجھا۔

اس کے برعکس ، ان کی پارٹی کے رہنما درگیش پاٹھک نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی موجودگی میں میئروں کو جان سے مارنے کی دھمکی دے رہے ہیں ، جو توہین ہے۔

اس مظاہرے میں ، جنوبی دہلی کے ضلعی بی جے پی صدر روہتاش کے ساتھ سابق صدر میتھلیش سنگھ ، تمام کارپوریٹرس، تمام منڈل عہدیداروں ، پارٹی کارکنوں اور مختلف سماجی تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

Recommended