Urdu News

جانئے! ماؤنٹ بیٹن نے کیسے بدل دیا تھا ہندوستان کا جغرافیہ؟

ہندوپاک کی تقسیم کا المناک منظر

اس تاریخ کو ہندوستان کی تاریخ اور جغرافیہ کو بدلنے کے لیے بھی یاد کیا جاتا ہے۔ اس تاریخ کو 1947 میں برطانوی راج میں ہندوستان کے آخری وائسرائے لارڈ ماؤنٹ بیٹن نے ملک کی تقسیم کا اعلان کیاتھا۔ تقسیم ہند کے اس واقعے کو ’ 3 جون منصوبہ‘ یا’ ماؤنٹ بیٹن  منصوبہ‘ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔

اس منصوبے کو ’ڈکی برڈ پلان‘ بھی کہا جاتا ہے۔ ملک میں فسادات ہو رہے تھے اور مرکز میں کانگریس کی عبوری حکومت حالات پر قابو پانے میں ناکام رہی کیونکہ امن و امان کا مسئلہ صوبوں کے ساتھ تھا۔ چناں چہ سیاسی اور فرقہ وارانہ تعطل کو ختم کرنے کے لیے 3 جون کا پلان آیا۔

اس میں ہندوستان کی تقسیم اور ہندوستان اور پاکستان کو اقتدار کی منتقلی کے بارے میں تفصیل سے بتایا گیا ہے۔ 18 جولائی 1947 کو برطانوی پارلیمنٹ نے یہ منصوبہ پاس کیا۔

آج سے ٹھیک 76 سال قبل اعلان کردہ تقسیم کے اس منصوبے نے لاکھوں لوگوں کو اپنے ہی ملک میں پناہ گزین بنا دیا۔ کہا جاتا ہے کہ اس دوران تقریباً سوا کروڑ لوگ بے گھر ہوئے۔ یہ عالمی تاریخ میں کسی بھی سیاسی وجہ سے سب سے بڑی نقل مکانی ہے۔

تقسیم کے دوران ہونے والے فسادات میں لاکھوں لوگ مارے گئے۔ ہندوستان 15 اگست 1947 کو آزاد ہوا لیکن اس آزادی کے ساتھ ہی ہندوستان تقسیم ہوگیا۔ پاکستان ہندوستان کی آزادی سے ایک دن پہلے 14 اگست 1947 کو ایک نیا ملک بنا۔ اس کے ساتھ ہی کشمیر جیسے پیچیدہ مسئلے نے جنم لیا۔

Recommended