Urdu News

لال سنگھ آریہ کا بڑا بیان، کہا- دلت سماج کو ووٹ بینک سمجھتی ہے کانگریس

لال سنگھ آریہ کا بڑا بیان، کہا- دلت سماج کو ووٹ بینک سمجھتی ہے کانگریس

لال سنگھ آریہ کا بڑا بیان، کہا- دلت سماج کو ووٹ بینک سمجھتی ہے کانگریس

گوالیار ،26 اکتوبر

ہمارا ہدف عوامی بہبود ہے، علاقے کی ترقی ہے اور کانگریس کا ہدف عوام کو دھوکا دینا اور ان کو گمراہ کرنا ہے۔ 2018 اسمبلی کے انتخابات میں کانگریس نے ریاست کی عوام کو فارم بھروائے تھے کہ ہم کسانوں کا قرض معاف کریں گے، نوجوانوں کو بے روزگاری بھتہ دیں گے اور ریاست کی عوام سے کہا کہ اگر بی جے پی جیتی تو آئین ختم ہوجائے گا۔ کانگریس نے ہمیشہ سے دلتوں کو صرف ووٹ بینک ہی سمجھا ہے۔ ان کے لیے کچھ کیا نہیں ہے۔ یہ بات صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے آج مورچہ کے قومی صدر لال سنگھ آریہ نے کہی ہے۔

لال سنگھ آریہ نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ کمل ناتھ کے 15 مہینے کے دور حکومت میں عوامی بہبود کے لیے ایک بھی اسکیم نہیں بنی۔ انہوں نے گوالیار  چمبل ڈویژن کو 15 منٹ کا وقت بھی نہیں دیا۔ بی جے پی ہم آہنگی کی بات کرتی ہے اور کانگریس سماج کو آپس میں لڑاتی ہے۔ آج ملک کا دلت طبقہ منحرف ہو چکا ہے، وہ کانگریس کو اچھی طرح سے سمجھ چکا ہے۔

کانگریس دلت طبقہ کو ووٹ بینک کی شکل میں استعمال کرتی ہے۔ ہم دلت طبقے کو ووٹ بینک کے طور پر نہیں مانتے۔ ہم چاہتے ہیں کہ دلت کا اعزاز ہو۔ کانگریس دلت مخالف ہے، غریب مخالف ہے، کسان مخالف ہے، نوجوان مخالف ہے اور خواتین مخالف ہے۔ اس لیے ان ضمنی انتخابات میں کانگریس کو اس کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ میں مسلسل سات دن بہار انتخابات کے دورے پر تھا، بہار میں این ڈی اے کی حکومت یقینی طور سے بن رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مدھیہ پردیش ضمنی انتخابات میں 25 اسمبلی حلقوں میں پہنچ چکا ہوں۔ میں نے درج فہرست ذات کے جلسوں میں، کارکنان کی میٹنگوں میں اور عوامی رابطہ میں حصہ لیا۔ جب عوام سے براہ راست بات چیت کی تو آخری فیصلہ پر پہنچا ہوں کہ مدھیہ پردیش کی 28 کی 28 سیٹوں پر کمل کھل رہا ہے۔ کانگریس لیڈران مایوسی کا شکار ہوگئے ہیں۔

Recommended