لالو اور تیجسوی نے نتیش حکومت کو گھیرا، کہا ہجرت کے لیے مجبور کرنے والوں کو کھڈیریئے

پٹنہ ، 20 اکتوبر

آر جے ڈی سپریمو لالو پرساد اور اپوزیشن لیڈر تیجسوی پرساد یادو نے پیر کو ہجرت اور تعلیم کو لے کر ریاستی حکومت کو گھیرا ۔ دونوں نے ہجرت کے لیے موجودہ حکومت کو ذمہ دار بتایا۔ لالو پرساد نے ایک کارٹون کو ٹیگ کرتے ہوئے ٹویٹ کیا کہ ہر دوسرے گھر سے بہاریوں کو ہجرت کے لیے مجبورکرنے والوں کو کھڈیر یئے اور بہار میں ہی روزگار کی بات کرنے والی حکومت کو منتخب کیجیے۔

وہیں اپوزیشن لیڈر تیجسوی پرساد یادو کے اس ٹویٹ کو بھی لالو پرساد نے ری ٹویٹ کیا ، جس میں انہوں نے کہا ہے کہ بہار کے پندرہ ہزار طلبا کوٹہ کوچنگ لینے اور دوسری ریاستوں میں اعلیٰ تعلیم حاصل کر نے جاتے ہیں۔ بہار کے ہزاروں کروڑ دیگر ریاستوں کی معیشت کو مستحکم کرتے ہیں۔ انہوں نے سوال کیا کہ بہار میں کیوں کوئی اچھی تعلیم حاصل نہیں کرسکتا۔ طنز کیا کہ کیا اس کے لیے بھی سمندر چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم کا بٹوارہ کرنے والے اب جانے والے ہیں۔

بہار کے 15 ہزار طلباکوٹہ کوچنگ لینے اور دوسری ریاستوں میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے جاتے ہیں ۔ بہار کے ہزاروں کروڑ دیگر ریاستوں کی معیشت کو مستحکم کرتے ہیں۔ کیوں آپ بہار میں اچھی تعلیم حاصل نہیں کرسکتے ہیں؟کیا اس کے لیے بھی سمندر کی ضرورت ہے؟