Urdu News

غازی آباد میں تیندوا سڑکوں پر: ویڈیو ہوا وائرل

غازی آباد میں تیندوا سڑکوں پر: ویڈیو ہوا وائرل

غازی آباد میں تیندوا سڑکوں پر: ویڈیو ہوا وائرل

(انڈیا نیرٹیو)

منگل کے روز غازی آباد کے علاقے راجن نگر میں ایک ویڈیو وائرل ہوا ہے جس میں ایک تیندوا دیکھا گیا ہے ۔ حکام نے بتایا کہ تیندوا غازی آباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی (جی ڈی اے) کے وائس چیئرمین کے جنریٹر روم میں داخل ہوا تھا۔ جب ایک ملازم جنریٹر آن کرنے کے لیے پہنچا تو تیندوا نے اس پر چھلانگ لگا دی۔

شور مچانے پر ، کچھ اور لوگ  وہاں پہنچ گیے اور تیندوا پر لاٹھیوں سے حملہ کردیا۔ ایک عہدیدار نے بتایا کہ اس کے بعد تیندوا ایک درخت پر چڑھ گیا اوردرخت کے ذریعے سے  ایک دوسرے  انسٹی ٹیوٹ کے احاطے میں داخل ہوگیا۔

ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اجے شنکر پانڈے نے کہا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں تیندوا کو سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس کی رہائش گاہ کے اندر دکھایا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ تیندوا کو پکڑنے میں محکمۂ جنگلات کی پانچ ٹیمیں مصروف ہیں۔

ڈی ایم پانڈے نے رہائشیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ احتیاط کے طور پر اپنے گھروں کے اندر ہی رہیں جب تک کہ محکمۂ جنگلات کی ٹیمیں چیتے کو پکڑ نہ لیں۔ چیتے کی یہ فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ہے۔ اگست مہینے میں ویشالی میں ایک رہائشی کمپلیکس کے اندر سی سی ٹی وی فوٹیج میں بھی ایک تیندوے کو دیکھا گیا تھا۔

Recommended