Urdu News

اردو کی پیاری بیٹی کا نام ہے استوتی اگروال

تصویر میں ممتاز مصنف ڈاکٹر سیفی سرونجی اور استوتی اگروال

 ”انتساب“ کے سرپرست جناب انل اگروال کی بیٹی استوتی اگروال نے مدھیہ پردش بورڈ کے ہاٸر سیکنڈری امتحانوں میں اردو مضمون میں 95 فیصد نمبرات حاصل کرکے ریکارڈ قاٸم کیا ہے۔ وہ انگریزی میڈیم میں Humanities سے پڑھی ہیں۔ اردو کے علاوہ دیگر مضامین میں بھی خاطر خواہ کامیابی حاصل کی ہے۔ استوتی نہ صرف ایک ہونہار طالب علم ہیں، بلکہ ایک اچھی ادیبہ بھی ہیں۔ سہ ماہی ”انتساب“ اور ماہنامہ ”عالمی زبان“ کی ناٸب مدیرہ کے فراٸض بخوبی انجام دے رہی ہیں۔ انگریزی اور ہندی تخلیقات کا اردو میں ترجمہ کرتی ہیں۔ اب تک 100 سے زاٸد رسالوں اور اخباروں میں ان کی تخلیقات شاٸع ہو چکی ہیں۔ اُن کے والد کی تربیت اور رغبت نے استوتی کی ادبی صلاحیتوں کو کمر عمری میں جلا بخشی۔ اس کامیابی پر میں انھیں دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں، اور اُن کے روشن مستقبل کے لیے دعا گو ہوں۔

Recommended