Urdu News

مسجد قباء میں تکمیل قرآن پاک پرحافظ محمد عبداللہ کی گل پوشی

مسجد قباء میں تکمیل قرآن پاک پرحافظ محمد عبداللہ کی گل پوشی

بارہ بنکی(ابوشحمہ انصاری)

مسجد قبا محلہ گھیرمیاں خاں تراویح میں قرآن کریم مکمل ہوا۔ حافظ محمدعبداللہ نے دو پارے یومیہ تراویح میں سنائے۔ اور سامع کے فرائض حافظ محمدابراہیم نے انجام دئے۔ اس موقع پر مولانا محمدزاہد ندوی نے قرآن مجید کی عظمت پر روشنی ڈالتے ہوئے قرآن کے فضائل بیان کئے۔

 اور کہا کہ قرآن مجید اللہ تعالیٰ کا کلام ، اس کی آخری کتاب اور اس کا ایک معجزہ ہے۔ یہ دنیا میں سب سے زیادہ پڑھی جانے والی کتاب ہے۔اس نے اپنے سے پہلے کی سبھی آسمانی کتابوں کو منسوخ کردیا ہے۔ پہلی آسمانی کتابوں میں سے کوئی بھی آج اپنی اصل صورت میں محفوظ نہیں رہی۔

 البتہ قرآن کریم تمام پہلی کتابوں کی تعلیمات کو اپنے اندر سمیٹے ہوئے ہے۔ قرآن مجید واحد ایسی کتاب کے جو پوری انسانیت کےلیے رشد وہدایت کا ذریعہ ہے۔ اللہ تعالی نے اس کتابِ ہدایت میں انسان کو پیش آنے والےتمام مسائل کو تفصیل سے بیان کردیا ہے۔ بیان کے بعد مولانا نے رقت آمیز دعا کرائی۔

 اور حافظ عبداللہ کو اعزازیہ دیتے ہوئے ان کی گلپوشی کی۔ اس موقع پر مولانا محمدعمران ندوی ، قاری محمدحسان فرقانی ، حافظ صفی الرحمٰن وغیرہ کی موجودگی قابل ذکر ہے۔

Recommended