Urdu News

بھارت کی کہانی، میناکشی لیکھی کی زبانی

مرکزی وزیر مملکت محترمہ میناکشی لیکھی

 

ثقافت اور امور خارجہ کی وزیر مملکت محترمہ میناکشی لیکھی نے آج ‘‘بھارت کی کہانی، میناکشی لیکھی کی زبانی’’ کے نام سے پوڈ کاسٹ سیریز کی 50ویں قسط مکمل کر لی۔

محترمہ میناکشی لیکھی نے جاری آزادی کا امرت مہوتسو کے زیراہتمام ‘‘بھارت کی کہانی، میناکشی لیکھی کی زبانی’’ کے نام سے ایک پوڈ کاسٹ سیریز کا آغاز کیا جس میں 75ویں یوم آزادی کی الٹی گنتی کرتے ہوئے بھارت کے گمنام مجاہدین آزادی سے متعلق کہانیاں 75 دنوں کے عرصے میں بیان کی جاتی ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0018SBA.jpg

پوڈ کاسٹ 01 جون 2022 کو لانچ کیا گیا تھا اور ہر روز مرکزی وزیر بھارت کے کونے کونے سے مختلف گمنام جانبازوں سے متعلق ایک نئی کہانی سناتی ہیں۔

یہ 75 کہانیاں امرت مہوتسو کی آفیشیل ویب سائٹ کے ساتھ ساتھ اسپاٹیفائی، گوگل پوڈ کاسٹ، ساؤنڈ کلاؤڈ اور خبری جیسے پلیٹ فارمز پر ان کے آفیشل ہینڈل پر لانچ کی جا رہی ہیں۔

ابھی تک ایسی اقساط شروع کی گئی ہیں جن میں نیرا آریہ، جو بھارت کی پہلی خاتون جاسوس تھیں اور جنہوں نے سبھاش چندر بوس کی حفاظت کے لیے ہر ممکن کوشش کی تھی، جیسی گمنام ہیروز اور ان کے جیسی بہت سی دیگر خواتین مثلاً جھلکاری بائی، رانی اباکا، اہلیہ بائی ہولکر اور خودیرام بوس کی کہانیوں کا احاطہ کیا گیا ہے۔

یہ اقدام بہت اہمیت کا حامل ہے کیونکہ کئی دہائیوں سے یہ خیال کیا جاتا تھا کہ بھارت کی آزادی کی جدوجہد میں صرف کچھ لوگوں کا ہی تعاون ہے۔

یہ پوڈ کاسٹ سیریز بھارت کے لیے زندہ رہنے والے اور مرنے والے ان گمنام جانبازوں کی زندگیوں اور ان کے گراں قدر تعاون پر روشنی ڈالنے کی ایک پہل ہے۔

جیسا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی نے کہا ہے کہ 21ویں صدی کا بھارت، آزادی کا امرت مہوتسو کے ذریعے 20ویں صدی کے دوران کی گئی ان غلطیوں کو درست کر رہا ہے۔ یہ اقدام اس آزادی کا امرت مہوتسو میں گمنام اور نامعلوم مجاہدین آزادی کی یاد کرنے اور ان کا جشن منانے کے وزیر اعظم کے وژن کے مطابق ہے۔

اس سیریز کے ذریعے، مرکزی وزیر ان گمنام ہیروز کی شراکت اور کہانیوں کو سامنے لانا چاہتے ہیں تاکہ آنے والی نسل ان کے نام اور ہندوستان کی تحریک آزادی میں ان کی اہم شراکت کو نہ بھولے۔

پوڈ کاسٹ سیریز ان انوکھی کہانیوں کا ایک ڈیجیٹل ذخیرہ تخلیق کرتی ہے جو تمام شہریوں کے لیے ہمیشہ رہنمائی کرتی رہے گی، خاص طور پر ان طلبہ کے لیے جو ان بہادروں کی زندگیوں سے تحریک لے سکتے ہیں۔

سال 2022 بہت اہمیت کا حامل ہے کیونکہ اس سال ہندوستان اپنی آزادی کے 75 سال مکمل کر رہا ہے۔ ملک آزادی کا امرت مہوتسو قوم اور اس کے لوگوں کی کامیابیوں کے جشن کے طور پر منا رہا ہے۔

اس سیریز کے ذریعے مرکزی وزیر ان گمنام ہیروز کی شراکت اور کہانیوں کو سامنے لانا چاہتی ہیں تاکہ آنے والی نسل ان کے نام اور بھارت کی تحریک آزادی میں ان کی اہم حصہ داری کو فراموش نہ کرے۔

پوڈ کاسٹ سیریز ان منفرد کہانیوں کا ایک ڈیجیٹل ذخیرہ تخلیق کرتی ہے جو تمام شہریوں کے لیے ہمیشہ رہنمائی کرتی رہے گی، خاص طور پر ان طلباء کے لیے جو ان بہادروں کی زندگیوں سے تحریک لے سکتے ہیں۔

سال 2022 بہت اہمیت کا حامل ہے کیونکہ اس سال بھارت اپنی آزادی کے 75 سال مکمل کر رہا ہے۔ ملک آزادی کا امرت مہوتسو ملک اور اس کے لوگوں کی کامیابیوں کے جشن کے طور پر منا رہا ہے۔

Recommended