Urdu News

مائینوریٹی ویلفیر اینڈ پر موشن آف اردو ‘ کی خصوصی میٹینگ جواہر لال نہرو یونیورسیٹی دہلی میں

تصویر میں دائیں سے: ڈاکٹر شکیل احمد معین، پروفیسر انور پاشا، ڈاکٹر شفیع ایوب اور احمد جاوید


‘مائینوریٹی ویلفیر اینڈ پر موشن آف اردو ‘ کی خصوصی میٹینگ جواہر لال نہرو یونیورسیٹی دہلی میں!
———————————————
تنظیم کے دہلی کے دہلی اور یو۔پی مرکز کی شاخ قائم
———————————————
بہار میں خصوصی طور پر اور پورے ملک میں عمومی طور پر اردو کے فروغ و ملت کے اندر مسلکی اور ذات برادری کی تفریق کو باہمی رابطے سے محبت میں بدلنے کی معیاری تحریک “مائینوریٹی ویلفیر اینڈ پروموشن آف اردو موومنٹ “ کی اہم اور خصوصی میٹینگ اسکے بانی اور چیرمین ڈاکٹر شکیل معین کی اعزاز میں اس تنظیم کے دو اہم ستون عا لمی شہرت یافتہ ادیب،آل انڈیا یونیورسیٹی اردو ٹیچر ایسوسیشن کے قومی صدر و جواہر لال نہرو یونیورسیٹی کہ پروفیسر اور اس تنظیم کے ‘سرپرست’ انور پاشا صاحب کی رہائش اور انکی صدارت میں ،اس تنظیم کے ‘اعزازی مشیر’نامور صحافی اور ‘انقلاب’ اردو کے لکھنو اور پٹنہ کے سابق مدیر جناب احمد جاوید کی باوقار موجودگی اور دہلی میں اپنی ادبی اور سماجی خدمات کے لئے مشہور ڈاکٹر شفیع ایوب کی پر وقار موجودگی میں ہوئ جسمیں تنظیم کی حوالے سے اہم فیصلے لئے گئے۔
تنظیم کی زریع بہار کی چار بڑی کمشنر یاں (مگدھ-گیا ،ترہت-مظففرپور،سارن-چھپرہ اور ممتھلا -دربھنگہ )اور اسکے اضلاع میں تنظیم کے شاندار اجلاس اور لوگوں کے جز بے کی پزیرائی کی گئ-
اس حوالے سے تنظیم کا ترجمان’خبرنامہ’ماہانہ مئ مہینے کے دوسرے ہفتے سے نکالنے کا فیصلہ لیا گیا جسکا باقاعدہ اجرا پٹنہ میں ہوگا۔
تنظیم کی عوامی مقبولیت کے پیش نظر اردو کے ملک کے دو اہم صوبے دہلی اور یو۔پی میں میں اسکے مرکز کا قیام عمل میں آیا ۔دہلی مرکز کے کنوینر ممتاز ادیب ڈاکٹر شفیع ایوب اور یو۔پی مرکز کے کنوینر مشہور سماجی شخصیت جناب عمیر قدواہئ ،بارابنکی کو بنایا گیا۔
افطار کا شاندار اہتمام جے این یو کے مشہور سابرمتی ہوسٹل میں ہوا جو معیاری اور پر لطف تھا۔

Recommended