فکر و نظر

ماڈرنیٹی اچھے خیالات سے ہوتی ہے، کپڑوں سے نہیں: ایم جے اکبر

جامعہ کے ڈاکٹر آصف عمر کی کتاب’ہندی ساہتیہ میں مسلم ساہتیہ کاروں کا یوگدان‘ کے اردو ترجمہ کا اجرا

 لودھی روڈ پر واقع خسرو فاؤنڈیشن اور انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر کے مشترکہ زیراہتمام ایک لیکچر’دی مینینگ آف ماڈرنیٹی‘ کا انعقادکیا گیا۔ اس موقع پر سابق وزیر خارجہ اور سینئر صحافی ایم جے۔ اکبر نے کہا ہے کہ انسان کی شناخت مذہب سے نہیں ملک سے ہوتی ہے۔ ماڈرنیٹی کپڑے سے نہیں اچھے خیالات سے آتی ہے۔اس تقریب کا آغاز ڈاکٹر آصف عمر کی کتاب’ہندی ساہتیہ میں مسلم ساہتیہ کاروں کے یوگ دان‘ کے اردو ترجمہ کا اجراء کیا گیا۔

اس لیکچر کی صدارت علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے وی سی پروفیسر طارق منصور نے کی۔ اپنے خطاب میں انہوں نے ایم جے اکبر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اکبر صاحب نے اپنے لیکچر میں ماڈرنیٹی کے حقیقی معنی کو پیش کیا ہے۔ پروفیسر منصور صاحب نے اپنے بیان کے ذریعے ڈیجیٹل اور جدیدیت کے باہمی تعلق کی وضاحت کی۔

اس موقع پر پروگرام کی نظامت کرتے ہوئے پروفیسر اخترالواسع نے کہا کہ ڈاکٹر آصف عمر کی کتاب گنگا جمنی تہذیب کو سمجھنے میں بہت مددگار ثابت ہوگی۔ ہندوستانیوں نے ہندی اور اردو زبان و ادب کی بلا تفریق خدمت کی ہے اور ہندی اردو نے بھی سب کو برابر کی نگاہ سے دیکھا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ کتاب ہندی ادب کے پورے دور کا سفر کرتے ہوئے ایک معلوماتی اور حقیقت پر مبنی موضوع کو قارئین کے سامنے پیش کرتی ہے اور اس بحث کے دور میں ایسی کتاب کی ضرورت ہے۔خسرو فاؤنڈیشن کے سیکرٹری پرویز احمد نے کہا کہ ایسے پروگراموں سے باہمی ہم آہنگی اور اچھے جذبات پروان چڑھتے ہیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago