Categories: فکر و نظر

انسانیت کا قتل تعلیمات اسلا م کا حصہ نہیں، ادے پور کے واقعہ سے عالم اسلام شرمسار: شاہ عمار احمد احمدی

ادے پور میں کنہیا لال کےقتل کا جو واقعہ پیش آیا ۔ ہم اس واقعہ کی سخت مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ ریاستی حکومت امن کو برقرار رکھتے ہوئے سخت سے سخت کاروائی کرے ۔ اور جو امن وآشتی کا دشمن ہے وہ ہمارا اور رسول خدا کا بھی دشمن ہے ۔کسی کو قتل کرنا نہ اسلام کی تعلیمات کا حصہ ہے اور نہ ہی محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی امت کو یہ تعلیم دی ۔

اگر ہم رسول خدا کی زندگی کا جائزہ لیتے ہیں تو پتا چلتا ہے کہ آپ ﷺ  نے اپنے سخت ترین جانی دشمنوں سےبھی نہ خود کبھی انتقام لیا اور نہ ہی اپنے صحابہ کو لینے دیا ۔اللہ تبارک و تعالیٰ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو رحمۃ للعالمین بناکر بھیجا تو آپ نے اپنے دشمنوں ( جنہوں نے پتھر برساکر آپ کو اور آپ کے خادم کو لہو لہان کردیا تھا ) کے لیے دعا فرمائی اور دوپہاڑوں کے درمیان کچلنے کی تجویز کو قبول نہیں فرمایا ۔

نیز ہمیں جاننا چاہیے کہ اسلام صاف ،اور واضح مذہب کا نام ہے ۔اسلام وہ ہے جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے دشمنوںکے سامنے پیش کیا ۔اسلام تلوار کا نام نہیں ،بلکہ اسلام اخلاق ورواداری کا نام ہے ۔اسلام مساوات وبرابری کا نام ہے ۔

جن لوگوں نے انسانیت کاقتل کیا ہے ہم انہیں بتانا چاہتے ہیں کہ کسی کو قتل کرنا عشق رسول کا تقاضہ نہیں بلکہ عشق رسول کے برعکس اور مخالف ہے ۔عشق رسول تو یہ ہے کہ ہر ایک کے ساتھ اخلاق ورواداری اور صلہ رحمی کے ساتھ پیش آیا جائے ۔

لہذا میں ادے پور کے اس واقعہ کی سخت ترین مذمت کرتا ہوں اور حکومت سے مطالبہ کرتا ہوں کہ اس کے مجرمین کو سخت سے سخت سزا دی جائے ۔

شاہ عمار احمد احمدی

سجادہ نشیں خانقاہ حضور شیخ العالم علیہ الرحمہ

قومی نائب صدر آل انڈیا علماءومشائخ بورڈ

قومی نائب صد ر آل انڈیا صوفی سجادہ نشین کونسل

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago