Urdu News

یکم اگست 2021 کو ملک بھر میں ”مسلم خواتین کے حقوق کا دن“ منایا جائے گا

Dr Shaista Ambar, President, AIMWPLB

 تین طلاق کے خلاف قانون کے نفاذ کا جشن منانے کے لیے کل یکم اگست 2021 کو ملک بھر میں ”مسلم خواتین کے حقوق کا دن“ منایا جائے گا۔

اقلیتی امور کے وزیر جناب مختار عباس نقوی نے آج یہاں کہا کہ حکومت نے یکم اگست، 2019 کو تین طلاق کے خلاف قانون نافذ کیا تھا جس نے تین طلاق کی معاشرتی خرابی کو ایک مجرمانہ جرم بنا دیا ہے۔

جناب نقوی نے کہا کہ قانون کے نفاذ کے بعد تین طلاق کے معاملات میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔ ملک بھر میں مسلم خواتین نے اس قانون کا زبردست خیر مقدم کیا ہے۔

ملک بھر میں مختلف تنظیمیں یکم اگست کو ”مسلم خواتین کے حقوق کا دن“ کے طور پر منائیں گی۔

کل ”مسلم خواتین کے حقوق کا دن“ منانے کے لیے جناب نقوی خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزیر محترمہ سمرتی ایرانی اور ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کے وزیر جناب بھوپیندر یادو کے ساتھ نئی دہلی میں ایک پروگرام میں شرکت کریں گے۔

جناب نقوی نے کہا کہ حکومت نے ملک کی مسلم خواتین کی ”خود انحصاری، عزت نفس اور خود اعتمادی“ کو مضبوط کیا ہے اور تین طلاق کے خلاف قانون لا کر ان کے آئینی، بنیادی اور جمہوری حقوق کا تحفظ کیا ہے۔

واضح رہے کہ آل انڈیا مسلم خواتین پرسنل لاء بورڈ کی صدر شایستہ عمبر روز اول سے مسلم خواتین کی بدتر صورت پر اظہار خیال کرتی رہی ہیں۔ اب تین طلاق بل کے پاس ہونے پر جن خواتین کو سب سے زیادہ خوشی اور اطمینان ہوا ان میں شایستہ عمبر کا نام قابل ذکر ہے۔ 

Recommended