Urdu News

مسلمان اپنے دلوں میں اللہ کاخوف اورتقویٰ پیداکریں: مفتی محمدثناء الہدیٰ قاسمی

مفتی محمدثناء الہدیٰ قاسمی

مسلمانوں پرحالات اس سے پہلے بھی آئے اورآئندہ بھی آتے رہیں گے لیکن حالات پرصبرکرنااوراپنے دلوں میں اللہ کاخوف اورتقویٰ پیداکرناقرآن کریم کی اہم تعلیم ہے اس لئے مسلمان خوف کی نفسیات سے باہرآئیں اور اپنے دلوںمیں اللہ کاخوف اورتقویٰ پیداکریں اور اللہ کی طاقت وقدرت اور اللہ کی تدبیرپرمکمل یقین رکھیں کیونکہ اللہ ہی بہترتدبیرکرنے والاہے،ان خیالات کااظہار حضرت مولاناومفتی محمد ثناء  الہدیٰ قاسمی نائب ناظم امارت شرعیہ بہار،اڈیشہ وجھارکھنڈ نے شہرراورکیلا کی جامع مسجدمیں ایک بڑے مجمع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

واضح رہے کہ حضرت امیرشریعت مولاناسیداحمدولی فیصل رحمانی دامت برکاتہم کی ہدایت پرامارت شرعیہ کے علماء  کاایک موقروفدحضرت مولانامفتی محمدثناء الہدیٰ قاسمی نائب ناظم امارت شرعیہ کی قیادت میں ان دنوں راورکیلاکادورہ کررہاہے،،حضرت والانے فرمایاکہ صبربزدلی کانام نہیں ہے ،صبرکی تلقین اللہ تعالی نے خودکیاہے اورصبرکرنے والوں کوبشارتیں دی ہیں ،صبرکرنے پراللہ تعالیٰ حالات کوبدلتے ہیں ،انہوں نے مزیدکہاکہ مسلمانوں کواس بات پرکامل یقین ہوناچاہئے کہااللہ کی تدبیرہی بہتر تدبیرہوتی ہے اوروہی تدبیرغالب ہوتی ہے،انبیاء  کرام اوربزرگان دین کے ساتھ بھی حالات آئے ،وقت کے حکمراں اور بادشاہوں نے ان کے خلاف سازشیں کیں، لیکن اللہ کی تدبیران کی سازشوں کے مقابلہ میں غالب رہی،کیونکہ اللہ ہی بہترتدبیرکرنے والے ہیں ،اس سے قبل وفد کااجلاس سیکٹر51 کی جامع مسجدمیں بھی ہواجس میں قائدوفد نے دعوت دین ،عمل صالح،اورقولی وعملی طورپرمسلمان ہونے کی ضرورت پرزوردیا ،مولاناقمرانیس قاسمی معاون ناظم امارت شرعیہ نے اجتماعی زندگی کی اہمیت کوبیان کرتے ہوئے  امیرشریعت کے ماتحت سمع وطاعت کے ساتھ اجتماعی زندگی گزارنے کی تلقین کی اورامارت شرعیہ کی ہمہ جہت خدمات کوتفصیل سے بیان کیا۔

مولانااحمدحسین قاسمی مدنی نے کہاکہ اللہ کی عبادت کے ساتھ ساتھ انسانیت کی خدمت کرنااورخیرکے کاموں میں بڑھ چڑھ کرحصہ لینادنیاوآخرت کی کامیابی کاضامن ہے،برداران وطن کے ساتھ اچھے اخلاق اور حسن سلوک سے پیش آناضروری ہے تاکہ وہ اسلامی تعلیمات اوراسلامی اقدارسے واقف ہوسکیں ،مولامفتی مجیب الرحمان قاسمی معاون قاضی شریعت نے علماء  کامقام ومرتبہ بیان کرتے ہوئے کہاکہ علماء  صحیح معنوں میں انبیاء  کرام کے وارث ہیں جوبے لوث ہوکردین وایمان کے پیغام ،اورقوم وملت کی اصلاح اوران کی تعلیم کی فکرکولے کرملک کے گوشے گوشے میں جاتے ہیں اورقوم کے اندردینی ،تعلیمی اورفکری بیداری کرتے ہیں،مولانامفتی عبدالودودقاسمی قاضی شریعت راورکیلانے ارکان وفد کاتعارف پیش کیا۔

دورہ وفد کے اختتام پرقائد وفد کی ہدایت کے مطابق دفترامارت شرعیہ،راورکیلامیں مقامی کمیٹی کے اراکین اورمخلصین کی ایک جائزہ میٹنگ قائد وفدکی صدارت میں منعقد ہوئی جس میں  ارکین کمیٹی اورمخلصین کے ساتھ ارکان وفد نے بھی شرکت کی اور ضلع سندرگڑھ کے مختلف مواضعات اور شہرراورکیلاکے متعددمقامات پرہوئے وفد کے پروگرام کاجائزہ لیاگیا،کمی کوتاہیوں کودورکرنے کاعزم کیاگیااور دفترامارت شرعیہ اور اس کی نگرانی میں چل رہے امارت ہیلتھ کئیرسنٹر اورامارت عمرٹیکنیکل بسراکی تعمیروترقی پرغورخوض کیاگیا اور اس سلسلے میں شرکاء  مجلس نے مفیداوراہم تجاویزمنظورکیں ،اجلاس کوکامیاب بنانے میں مولانامفتی مجاہداللہ قاسمی ،حافظ شہاب الدین مبلغین امارت شرعیہ ،مولاناکرامت حسین اور مولاناعتیق الرحمان قاسمی معلمین دفترامارت شرعیہ راورکیلانے اہم رول اداکیا۔

Recommended