Urdu News

پی سی مہالا نوبس کی یاد میں قومی یوم شماریات منایا جاتا ہے

پی سی مہالا نوبس

ہندوستان میں شماریات کے میدان میں اس تاریخ کی بے مثال اہمیت ہے۔ ہر سال 29 جون کو ہندوستان میں قومی یوم شماریات کے طور پر منایا جاتا ہے تاکہ سماجی و اقتصادی منصوبہ بندی اور پالیسی سازی میں اعدادوشمار کی اہمیت کے بارے میں عوام میں بیداری پیدا کی جا سکے۔

اس کا مقصد روزمرہ کی زندگی اور منصوبہ بندی اور ترقی کے عمل میں اعدادوشمار کی اہمیت کے بارے میں لوگوں میں بیداری پیدا کرنا ہے۔ یہ دن ہندوستان کے ممتاز شماریات دان آنجہانی پرشانت چندرمہال  نوبس کے یوم پیدائش پر منایا جاتا ہے۔ وہ دنیا میں پی سی مہال نوبس کے نام سے مشہور ہیں۔

ہر سال شماریات کا دن عصری قومی اہمیت کے موضوع پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔ اس سال کا تھیم ‘پائیدار ترقیاتی اہداف کی نگرانی کے لیے قومی اشاریئے کے فریم ورک کے ساتھ ریاستی اشاریئے کے فریم ورک کی ہم آہنگی’ ہے۔

اس سال یوم شماریات-2023 کا مرکزی پروگرام اسکوپ کنونشن سنٹر،اسکوپ کمپلیکس، لودھی روڈ، نئی دہلی میں منعقد ہوگا۔ راؤ اندرجیت سنگھ، مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) برائے شماریات اور پروگرام کے نفاذ، منصوبہ بندی کی وزارت اور کارپوریٹ امور کی وزارت اس تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔

Recommended