نئی دہلی، 02؍ ستمبر :وزیراعظم جناب نریندرمودی نے راجیہ سبھا کے سابق رکن پارلیمان اورصحافی جناب چندن متراجی کے انتقال پرگہرے رنج وغم کا اظہارکیا۔ وزیراعظم نے کہاکہ انھیں ان کی دانشمندی اوربصیرت کے لئے یاد کیاجائے گا۔
ایک ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا:
‘‘جناب چندن مترا جی کو ان کی دانشمندی اوربصیرت کے لئے یاد کیاجائے گا ۔ انھوں نے میڈیا کی دنیا اور سیاست میں اپنی ایک الگ شناخت قائم کی۔ ان کے انتقال سے غمزدہ ہوں ۔ ان کے کنبے اور چاہنے والوں سے میرا اظہارتعزیت ۔اوم شانتی !
****************