وزیراعظم جناب نریندرمودی 8جولائی 2022کو شام 6.30بجے وگیان بھون ، نئی دہلی میں پہلے ‘‘ارون جیٹلی یادگاری لیکچر(اے جے ایم ایل )’’ میں شرکت کریں گے ۔ وزیراعظم اس پروگرام کے دوران حاضرین سے خطاب بھی کریں گے ۔
پہلے ارون جیٹلی یادگاری لیکچر میں حکومت سنگاپورکے سینئروزیرجناب تھرمن شنمگرتنم ‘‘شمولیت کے ذریعہ ترقی ، ترقی کے ذریعہ شمولیت ’’کے موضوع پر کلیدی خطبہ پیش کریں گے ۔ اس کے بعد جناب میتھیاس کورمان (او ای سی ڈی سکریٹری جنرل )،اور جناب اروند پنگڑیا( پروفیسر کولمبیا یونیورسٹی )کے ذریعہ ایک پینل مباحثے کا اہتمام کیاجائے گا۔
محکمہ برائے اقتصادی امور ، وزارت خزانہ نے آنجہانی ارون جیٹلی کے ملک کے لئے گراں قدرتعاون کے اعتراف میں پہلے ارون جیٹلی یادگاری لیکچر کاانعقاد کیاہے ۔
وزیراعظم کوشلیہ اقتصادی کنکلیو (کے ای سی ) میں شرکت کرنے والے مندوبین کے ساتھ بھی تبادلہ ٔخیال کریں گے ۔ تین روزتک جاری رہنے والے کوشلیہ اقتصادی کنکلیو کا انعقاد 8تا10جولائی کے دوران کیاجارہاہے ۔ جن اہم ماہرین اقتصادیات کے ساتھ وزیراعظم ملاقات کریں گے ان میں محترمہ انّے کروجر ، جان ہاپکنس یونیورسٹی ، جناب نکولس اسٹرن ، لندن اسکول آف اکونامکس ، جناب رابرٹ لارینس ، ہارورڈ کینیڈی اسکول ، جناب جان لپسکی ، سابق کارگذار منیجنگ ڈائرکٹر ، آئی ایم ایف ، جنید احمد ، ورلڈ بینک کنٹری ڈائرکٹرفارانڈیا اوردیگر افراد شامل ہیں ۔ کوشلیہ اقتصادی کنکلیو کا اہتمام انسٹی ٹیوٹ آف اکانومک گروتھ کے ذریعہ وزارت خزانہ کے اشتراک سے کیاجارہاہے ۔