Categories: فکر و نظر

سیاست دان، قانون دان، ماہر اقتصادیات اور سماجی مصلح ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر

سیاست دان، قانون دان، ماہر اقتصادیات اور سماجی مصلح ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کا انتقال 6 دسمبر 1956 کو دہلی میں ہوا۔ اس وقت ان کی عمر 64 سال 7 ماہ تھی۔ وہ کافی عرصے سے شوگر کے مریض تھے۔ ان کے جسد خاکی کو دہلی سے ایک خصوصی طیارے کے ذریعے ممبئی میں ان کے گھر راج گرہ لایا گیا۔اگلے دن، 7 دسمبر کو، لاکھوں حامیوں اور مداحوں کی موجودگی میں ممبئی کے دادر چوپاٹی ساحل پر بدھ مت کے انداز میں ان کی آخری رسومات ادا کی گئیں۔

1990 میں انہیں بھارت کا سب سے بڑا شہری اعزاز بھارت رتن سے نوازا گیا۔ امبیڈکر جینتی پر عام تعطیل ہوتی ہے۔ان کی یادگار دہلی میں ان کے گھر 26 علی پور روڈ پر قائم کی گئی ہے۔

ڈاکٹر امبیڈکر نے کہا تھا کہ ان کی زندگی تین گرووں اور تین ’اپاسوں‘ سے متاثر تھی۔ تین گرووں میں گوتم بدھ، سنتکبیر اور مہاتما جیوتی راؤ پھولے شامل تھے جبکہ ان کے تین ’اپاس‘ – علم، عزت نفس اور شائستگی تھی۔ آزاد ہندوستان کے پہلے وزیر قانون اور ہندوستانی آئین کیمعمار ڈاکٹر امبیڈکر ایک منفرد شہرت رکھتے تھے۔

29 اگست 1947 کو انہیں نئے آئین کی تشکیل کے لیے آئین کی ڈرافٹنگ کمیٹی کا چیئرمین مقرر کیا گیا، اس کے لیے انہوں نے 60 ممالک کے آئین کا مطالعہ کیا۔ ہندوستان کے آئین کو دستور ساز اسمبلی نے 26 نومبر 1949 کو منظور کیا تھا۔

دیگر اہم واقعات:

1732: ایسٹ انڈیا کمپنی کے پہلے گورنر جنرل وارن ہیسٹنگز کی پیدائش ہوئی۔

1896:  مدھیہ پردیش کے ممتاز سماجی اور سیاسی کارکنبرج لال ویانی کی پیدائش۔

1946: ہندوستان میں ہوم گارڈ کا قیام۔

1998: پرم ویر چکر ایوارڈ یافتہ میجر ہوشیار سنگھ کا انتقال ہوگیا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago