Urdu News

صدر جمہوریہ ہند کا مہاراشٹر دورہ: ممبئی کے راج بھون میں نئے دربار ہال کا افتتاح کیا

صدر جمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووند

 صدر جمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووند نے آج (11فروری 2022) ممبئی کے راج بھون میں نئے دربار ہال کاافتتاح کیا۔

مجمع سے خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے نئے دربار ہال کے افتتاح پر مہاراشٹر کے عوام اور حکومت کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ مہاراشٹر کی سرزمین اور یہاں کے لوگوں میں کچھ نہ کچھ انوکھا ضرور ہے جس کی وجہ سے وہ یہاں کھنچے چلے آتے ہیں۔ پچھلے ساڑھے چار سال کے دوران ان کے ذریعے کیے گئے اس دورہ سمیت وہ مہاراشٹر تقریباً 12 بار آچکے ہیں۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ مہاراشٹر روحانیت کی سرزمین ہونے کے ساتھ ساتھ ناانصافی کے خلاف بہادری سے لڑنے والی سرزمین بھی ہے۔ یہ حب الوطنوں کی سرزمین ہونے کے ساتھ ساتھ بھگوان کے عقیدتمندوں کی بھی سرزمین ہے۔ مہاراشٹر بھارت کا ایک بڑا اقتصادی اور ثقافتی مرکز ہے، یہ ریاست صلاحیت اور قدرتی خوبصورتی سے مالامال ہے۔ مہاراشٹر کے لوگ اپنی مہمان نوازی کی وجہ سے مشہور ہیں، اس قسم کی کئی اور خصوصیات کی وجہ سے نہ صرف وہ بلکہ بھارت اور بیرون ملک کے بے شمار لوگ بار بار مہاراشٹر کا دورہ کرتے ہیں، لیکن ان کے اس دورے میں وہ خالی پن کااحساس کررہے ہیں۔ ایک ہفتے پہلے  ہم نے اپنی عزیز لتا دیدی کو کھو دیا۔ ان کے جیسی عظیم شخصیت صدی میں صرف ایک بار پیدا ہوتی ہے، لتا دی کی موسیقی لافانی ہے جو موسیقی کے شائقین کو ہمیشہ حوصلہ فراہم کرتی رہے گی۔ ان کی سادگی اور بہترین سلوک لوگوں کے ذہن میں ہمیشہ برقرار رہے گا۔

اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ دربار ہال کی تعمیر ثقافتی عمارت کی خصوصیت کو برقرار رکھتے ہوئے کی گئی ہے، صدر جمہوریہ  نے کہا کہ وقت کا تقاضا ہے کہ روایت کو زندہ رکھتے ہوئے زمانے کی مانگ کے مطابق جدیدیت کو بھی بروئے کار لایا جانا چاہیے۔ انہوں نے تازہ ترین سہولیات کے ساتھ دربار ہال کی تعمیر پر مہاراشٹر کے گورنر اور ریاستی حکومت کو مبارکباد دی۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ جمہوری نظام میں بہتر نظام حکومت کیلئے شفافیت سب سے اہم چیز ہے، دربار کاجدید تصور شفافیت کو فروغ بخشتا ہے۔ عوامی حکام کے ذریعے جنتا دربار کے توسط سے لوگوں سے جڑنے کا طریقہ مقبول ہوتا جارہا ہے اس لئے یہ دربار ہال نئے سیاق وسباق میں ہمارے نئے بھارت ، نئے مہاراشٹر اور ہماری شاندار جمہوریت کی ایک علامت ہے۔

صدر جمہوریہ کی تقریر ہندی میں پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں

Recommended