Urdu News

وزیر اعظم نے اہم سرکاری اسکیموں کے نفاذ پر مختلف اضلاع کے ڈی ایم کے ساتھ گفتگو کی

وزیر اعظم جناب نریندر مودی

 نئی دلّی ،22 جنوری / وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے ، حکومت کی اہم اسکیموں کے نفاذ کے بارے میں  مختلف اضلاع کے ضلع مجسٹریٹوں ( ڈی ایم ) کے ساتھ گفتگو کی ۔

          ضلع مجسٹریٹوں  نے اپنے اپنے تجربات  کے بارے میں بتایا  ، جس کی وجہ سے کئی پیمانوں  پر  ، اُن کے اضلاع کی کار کردگی میں بہتری آئی ہے۔ وزیر اعظم نے  ، اُن کے ذریعے کئے گئے اہم اقدامات کے بارے میں براہ راست معلومات حاصل کی ، جن کے نتیجے میں  اضلاع میں  کامیابی آئی ہے اور اس سلسلے میں  ، اُن کو درپیش  چیلنجوں کے بارے میں معلومات حاصل کیں ۔  انہوں نے ، اُن سے یہ بھی پوچھا کہ امنگوں والے اضلاع کے پروگرام کے تحت کام کرنا ، اُن کے ذریعے کئے گئے پہلے کاموں سے کس طرح مختلف ہے ۔ افسران نے ، اِس بات پر تبادلۂ خیال کیا کہ اس کامیابی کے پیچھے جن بھاگیداری کس طرح کلیدی عنصر رہی ۔ انہوں نے ، اِس بات کے بارے میں بھی بتایا کہ کس طرح یومیہ بنیاد پر ، اُن کی ٹیم میں  کام کرنے والے لوگوں کو تحریک دی گئی اور اُن میں یہ احساس پیدا کرنے کی کوشش کی گئی کہ وہ  کوئی کام نہیں کر رہے ہیں بلکہ خدمات انجام دے رہے ہیں ۔ انہوں نے  بین محکمہ جاتی تال میل میں اضافے اور  اعداد و شمار پر مبنی  حکمرانی  کے فائدوں  کے بارے میں بھی بات کی ۔

          نیتی آیوگ کے سی ای او نے امنگوں والے اضلاع کے پروگرام میں پیش رفت اور نفاذ  پر ایک جائزہ بھی پیش کیا ۔ انہوں نے بتایا کہ کس طرح ، اِ س پروگرام  نے مسابقت  اور  وفاقی امداد باہم  کو  ٹیم انڈیا کے جذبے کے ساتھ فروغ دیا ہے ۔  اِن اضلاع میں کی گئی  کوششوں کے نتیجے میں  ہر پیمانے پر کار کردگی  میں زبردست  بہتری آئی ہے  اور حقیقت میں  عالمی ماہرین نے بھی  آزادانہ طور پر اِسے تسلیم کیا ہے ۔  بہار کے بانکا سے اسمارٹ کلاس روم  کی پہل ؛ اڈیشہ کے کورا پٹ میں  بچوں کی شادیوں کی روک تھام کے لئے اَپراجیتا مشن  وغیرہ  کوششوں کو دوسرے اضلاع نے بھی اپنایا ہے۔ اضلاع  کی کار کردگی کے ساتھ ساتھ  ضلع کے اہم عہدیداروں کی  مدت کار میں استحکام وغیرہ  کو بھی پیش کیا گیا ۔

Recommended