Urdu News

شہزادہ ہیری کی کتاب نے بارک اوباما کی کتاب کو پیچھے چھوڑ دیا

برطانوی شہزادہ ہیری کی کتاب اسپیئر

برطانوی شہزادہ ہیری کی کتاب اسپیئر (اسپیئر) نے سابق امریکی صدر بارک اوباما کی کتاب کو پیچھے چھوڑ کر نیا ریکارڈ بنا لیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق شائع ہونے کے پہلے ہی دن برطانوی شہزادہ ہیری کی کتاب اسپیئر کی برطانیہ، کینیڈا اور امریکا میں 14 لاکھ 3 ہزار کاپیز فروخت ہوئیں جس کے بعد یہ اب تک کی سب سے تیزی سے فروخت ہونے والی غیر افسانوی کتاب بن گئی ہے۔

گنیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق اس سے قبل یہ ریکارڈ امریکا کے سابق صدر بارک اوباما کی کتاب آ پرومسڈ لینڈ کو حاصل تھا جو 2020ء میں شائع ہوئی تھی اور پہلے ہی دن اس کتاب کی 8 لاکھ 87 ہزار کاپیاں فروخت ہوئی تھیں۔رپورٹس کے مطابق شہزادہ ہیری کی کتاب کے کچھ اقتباسات شائع ہونے سے پہلے منظرِ عام پرآ گئے تھے تاہم پھر بھی کتاب کی ریکارڈ فروخت پر حیرانی کا اظہار کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ برطانوی شہزادے ہیری کی کتاب، اسپیئر (Spare) منگل کو شائع ہوئی تھی جس میں انہوں نے شاہی خاندان، اپنے والد اور بھائی سے متعلق کئی انکشافات کیے ہیں۔یاد رہے کہ شہزادہ ہیری 2020ء  میں شاہی اعزازات چھوڑ کر اہلیہ میگھن مارکل کے ہمراہ امریکا چلے گئے تھے۔

Recommended