Urdu News

ایوارڈ کا مقصد ہوتا ہے ادیب یا فنکار کی پذیرائی

بزمِ علم و ادب کے زیر اہتمام اقبال چیئر یونیورسٹی آف سیالکوٹ کے تعاون سے 28 جنوری 2023ء بروز ہفتہ یونیورسٹی آف سیالکوٹ میں "آل پاکستان علامہ اقبال ایوارڈ‘‘ تقریب کا اہتمام

 ایوارڈاور اعزازات کسی ادیب کومعیاری ادب تخلیق کرنے ترغیب دیتے ہیں

ذوالفقار علی بخاری

نام ور بھارتی شاعر، ادیب و مترجم حسنین عاقب اپنے مضمون ’’ادبی ایوارڈس، ممتاز راشد اورہمارا سماجی رویہ‘‘ میں لکھتے ہیں:

’’ایوارڈ چاہے سرکاری ہو یا غیر سرکاری تنظیم کی جانب سے دیا جائے، کسی ایوارڈ کا مقصد ہوتا ہے ادیب یا فنکار کی پذیرائی اور اس کی خدمات کااعتراف کرنا۔ ایوارڈس ایک تخلیق کار مزید معیاری ادب تخلیق کرنے کے لیے حوصلہ اور تحریک دیتے ہیں۔ ایوارڈس، اعزازات اور انعامات کسی ادیب کو مزید معیاری ادب تخلیق کرنے ترغیب دیتے ہیں اگر وہ واقعی مستحق ادیب کو دیا جائے۔‘‘

درج بالا سطور کو لکھنے کا مقصد علم و ادب کی ترویج و اشاعت میں سرگرم ’’بزم علم وادب ‘‘ کو شاباشی دینی ہے جو اچھا کام کرنے والوں کو سراہتے چلے جا رہے ہیں اور یہ کوئی معمولی بات نہیں ہے یہ غیر معمولی اقدام ہے جس پر اس لیے زیادہ خوشی ہوئی ہے کہ یہ بے حد خلوص اور انصاف پر مبنی طریقہ کار کے تحت ہو رہا ہے جو قابل تعریف ہے۔بزمِ علم و ادب کے زیر اہتمام اقبال چیئر یونیورسٹی آف سیالکوٹ کے تعاون سے 28 جنوری 2023ء بروز ہفتہ یونیورسٹی آف سیالکوٹ میں “آل پاکستان علامہ اقبال ایوارڈ” کا انعقاد کیا گیا۔جس میں ملک بھر سے علمی ، ادبی اورسماجی شخصیات نے شرکت کی۔نعمت اللہ ارشد گھمن بانی و صدر بزم علم و ادب، محمد ایوب صابر سرپرست بزمِ علم و ادب، طلحہ نذیر نائب صدر بزم علم و ادب،جبران ملک نائب صدر بزم علم و ادب نے معزز مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا۔

تقریب کی دوسری تصویر

اس تقریب کے مہمانِ خصوصی عطا الہیٰ چوہدری ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیالکوٹ، ڈاکٹر نوید جمیل ملک ڈین فیکلٹی آف ہیومینیٹیزاینڈ سوشل سائنسز یونیورسٹی آف سیالکوٹ ، ڈاکٹر مشتاق عادل صدر شعبہ اردو یونیورسٹی آف سیالکوٹ، ڈاکٹر یاسمین کوثر ہیڈ اقبال چیئر یونیورسٹی آف سیالکوٹ، ڈاکٹر محمد عامر اقبال ہیڈ فیض چیئر یونیورسٹی آف سیالکوٹ اور ڈاکٹر محمد یوسف اعوان اسسٹنٹ پروفیسر شعبہ اردو یونیورسٹی آف سیالکوٹ تھے۔

اس خاص تقریب میں نظامت کے فرائض نعمت اللہ ارشد گھمن نے سرانجام دیے جنھوں نے دل چسپ انداز میں شرکا کوخوب محظوظ کیا ۔تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا جس کی سعادت نامور عالم دین علامہ یامین مدنی نے حاصل کی جبکہ نعت رسول مقبول ﷺ کی سعادت خوش الحان نعت گو شاعر تجمل حسین تجمل نے حاصل کی۔ نعمت اللہ ارشدگھمن نے بزم علم و ادب کا تعارف اور کارکردگی پیش کی اور علامہ اقبال ایوارڈ کے انتخاب کے طریق کار سے آگاہ کیا جو بے حد متاثر کن لگا۔

تقریب کی دیگر تصویر

ڈاکٹر یاسمین کوثر ہیڈ اقبال چیئر نے خطبہ استقبالیہ میں اقبال کے تصورات کو عام کرنے کی ضرورت و اہمیت پر زور دیا۔ڈاکٹر مشتاق عادل صدر شعبہ اردو یونیورسٹی آف سیالکوٹ نے بزمِ علم و ادب کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا اور اس طرح کی مزید تقریبات کے انعقاد کا پیغام دیا تاکہ نوجوان لکھنے والوں کی بھرپور حوصلہ افزائی ہو سکے۔ ڈاکٹر نوید جمیل ملک ڈین فیکلٹی آف ہیومینیٹیزاینڈ سوشل سائنسز نے صدارتی خطبے میں بزم علم و ادب کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے اس ایوارڈ پروگرام کے لیے پاکستان کے طول وعرض سے نامور ماہرین تعلیم اور شعر و ادب کی جید شخصیات کا انتخاب عمل میں لا کر انہیں “علامہ اقبال ایوارڈ” کے لیے اکٹھا کیا۔

اس تقریب میں سال 2022ء میں انتہائی غیر معمولی کارکردگی دکھانے وا لے ماہرین تعلیم اور شعرا و ادبا کو “علامہ اقبال گولڈ میڈل” اور تعریفی سرٹیفیکیٹ پیش کی گئیں۔ ان خوش نصیبوں میں فیصل منظورچیئرمین بورڈ آف گورنر، یونیورسٹی آف سیالکوٹ،ڈاکٹر شیر علی خان صدر شعبہ اردو،الحمد اسلامک یونیورسٹی،ڈاکٹر افضال احمد بٹ صدر شعبہ اردو GCWU ، سیالکوٹ،ڈاکٹر محمداشرف کمال اسسٹنٹ پروفیسر،الحمد اسلامک یونیورسٹی،ریحان یونس ایگزیکٹو ڈائریکٹر یونیورسٹی آف سیالکوٹ،عطا الہیٰ چوہدری ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیالکوٹ،ڈاکٹر نوید جمیل ملک ڈین فیکلٹی آف ہیومینیٹیز اینڈسوشل سائنسز، جامعہ سیال کوٹ،ڈاکٹر مشتاق عادل صدر شعبہ اردو،یونیورسٹی آف سیالکوٹ،مقبول احمد شاکرسابق سی ای او ایجوکیشن، ممتاز نعت گو شاعر(فیصل  آباد)،ڈاکٹر عامر محمد اقبال ہیڈ فیض چیئر یونیورسٹی آف سیالکوٹ،ڈاکٹر عبدالستار پرنسپل خواجہ صفدر میڈیکل کالج سیالکوٹ،ڈاکٹر محمد یوسف اعوان اسسٹنٹ پروفیسر،یونیورسٹی آف سیالکوٹ،زرینہ شاہدپرنسپل گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ، حاجی پورہ سیالکوٹ،فریدہ خاورپرنسپل GHSS ماڈل ٹاؤن، سیالکوٹ،محمد اکبر گھمن ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیالکوٹ،محمد حسین سینئر ہیڈ ماسٹر، گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول سیالکوٹ،محمد آصف اسسٹنٹ ڈائریکٹر، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی سیالکوٹ،ڈاکٹر اعجاز احمد مرزاایجوکیشن آفیسر، قائد پسرور،طالب ہاشمی  ہیڈ ماسٹر،پی ایچ ڈی اقبالیات اسکالر،صدر بزمِ فکر اقبال، جہلم،محمد یعقوب رجسٹرار ، یونیورسٹی آف سیالکوٹ،ڈاکٹر مجاہد بخاری پرنسپل، گورنمنٹ جناح اسلامیہ کالج سیالکوٹ،ڈاکٹر محمد نواز پرنسپل گورنمنٹ مرے کالج سیالکوٹ،ڈاکٹر محمد صفدر بھٹی ماہر تعلیم،ماسٹر ٹرینر، بہاولپور،ڈاکٹر محبوب عالم( ڈیرہ غازی خان)ڈینٹل سرجن، مصنف کتب کثیرہ، محقق، نقادپروفیسرشاہد ذکی سینئر شاعر، ماہر تعلیم، سیالکوٹ،تنویر احمد تنویر(سیالکوٹ)سینئر نائب صدر سوچاں دی مہکار،آصف علوی(سیالکوٹ)بانی سوچاں دی مہکار و ماہر تعلیم ،رخسانہ سحرشاعرہ،کالم نگار، مصنف کتب کثیرہ راولپنڈی، رشید آفرین مصنف کتب کثیرہ، سینئر شاعر سیالکوٹ،تسلیم اکرام (اسلام آباد)، شاعرہ، کالم نگار،تبصرہ نگار، محقق، ایم فل اسکالر، سرپرست بزمِ تسلیم،اعجاز حسین عزائی استاد شاعر سیالکوٹ،عبدالشکور سیال ڈائریکٹر لرننگ زون سکول سسٹم سیالکوٹ،حافظ ذوالفقار شاہدقائداعظم پبلک سکول، سیالکوٹ،جاوید نور تامبراچیئرمین سیالکوٹ چیمبر آف ایجوکیشن،صباحت قریشی ڈائریکٹردی بیلنس سکول، سیالکوٹ،حاجی اشفاق احمد وڑائچ ڈائریکٹر حیدر میموریل سکولز وزیر آباد،عامر یوسف بٹ ایزی گرائمر سکول سیالکوٹ،ڈاکٹر زوبیہ نورین ماہر تعلیم،لالہ موسیٰ،احمد سعید الحسن حسن اسکالرز سکول نارووال، ملک شبیر ایڈوکیٹ صدر APSAA سیالکوٹ،سیدہ عصمت زہرہ GMCIماہر تعلیم،لاہور،علامہ عبدالستار عاصم(لاہور) ادیب، دانشور ،محقق ، کالم نویس اور سو سے زائد کتابوں کے مصنف،ملک عظمان احمدشاداب کالج سیالکوٹ،حافظ خالدماہر تعلیم پسرور،ذوالفقارعلی بخاری(راقم السطور)مصنف کتب کثیرہ، ادب اطفال۔راولپنڈی،راجا غلام اصغر طاہر(خوشاب) ماہر تعلیم ، مصنف کتب کثیرہ،شیخ اسلم شاہدسرپرست بزمِ علم و ادب، ڈائریکٹر ایئر سیال وسیالکوٹ انٹرنیشنل ایئر پورٹ،اشفاق نیاز(سیالکوٹ)سینئر صحافی، مصنف کتب کثیرہ، ماہر تعلیم اورسیف اللہ بٹ برین سکول سسٹم، ڈسکہ شامل تھے۔

 جن شخصیات کو “علامہ اقبال ایوارڈ” اور تعریفی سرٹیفیکیٹ پیش کیا گیا۔ ان میں محمد طاہر ہیڈ ماسٹر، GHS ،ما سٹر ٹرینر(برٹش کونسل)،مصنف (دھند میں ستارے)،سید ندیم الحسن گیلانی،ماہر تعلیم، مصنف، شاعر، ہیڈ ماسٹر، ماسٹر ٹرینر، کھروٹہ سیداں،عدنان احمد راؤ،ہیڈ ماسٹر  GHS ماچھی کھوکھر،محمد عبدالرحمن باجوہ،ماہر تعلیم، اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرپسرور،سلسبیل افتخار چیمہ،ماہر تعلیم، اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرسیالکوٹ کینٹ،عمر فاروق مغل،ماہر تعلیم، اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرالہڑ،میاں ادریس ہیڈ ماسٹر، GHS سوکن ونڈ،ڈاکٹر انصر جاوید گھمن،ہیڈ ماسٹر، گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول بونکن،ڈاکٹر تنویرالحق ہیڈ ماسٹر، GHS کلووال،احمد ندیم بیگ،ماہر تعلیم،کلووال،حافظ منیر احمد چیمہ،ماہر تعلیم،بھوپالوالہ،عاشق حسین صدیقی ماہر تعلیم، مقرر، سیالکوٹ،ساجد علی،ماہر تعلیم، مقرر،مبصر ، سیالکوٹ،مدثر حسین راجپوت ماہر تعلیم،بورڈ پوزیشن ہولڈر استاد، ڈسکہ،وقار علی شوکت ماہر تعلیم،بورڈ پوزیشن ہولڈر استاد، ڈسکہ،محمد فریادبورڈ پوزیشن ہولڈر ٹیچر، ڈسکہ،میاں محمد یوسف،جنرل سیکرٹری بزمِ علم و ادب،ڈاکٹر الیاس عاجزسیکرٹری انفارمیشن بزم علم و ادب تحصیل سیالکوٹ ،نصیر احمد بھلی سرپرست بزمِ علم و ادب تحصیل سیالکوٹ ،حافظ احسان احمد گوندل ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی سیالکوٹ،خاقان محمود سندھولندن سکول سسٹم کامونکی،رضا الرحمن (لاہور)،President Serving Schools Alliance Pakistan،ضیا ء￿  الرحمن(سرگودھا)ڈائریکٹر دی سیڈ پری سکول سرگودھا،خانم آنسہ شہزادی ماہر تعلیم، ٹیچر ٹرینر، اینکر پرسن(حافظ آباد)،یاسر عرفات،لیڈرشپ ٹرینر گوجرانوالہ،صدف ربانی ماہر تعلیم،میاں محمد شفیق،ماہر تعلیم سرگودھا،نادیہ جعفری (لاہور) ٹیچر ٹرینر، ماہر تعلیم،ردا فاطمہ(گوجرانوالہ)ماہر تعلیم،چوہدری منظور الہیٰ،الپائن گرائمر سکول سیالکوٹ،مبشر علی،اسکالر ہائی سکول سلانکے سیالکوٹ،محمد اکبر،لیڈز گرائمر سکول ، سیالکوٹ،راشد حسین، ڈائریکٹرشہروز گرائمر سکول، سیالکوٹ، نائب صدر پاکستان چیمبر آف ایجوکیشن (پنجاب)،عاطف شہزاد ڈائریکٹر دی رائل سکول سسٹم سیالکوٹ،خالد پرویز ماہر تعلیم پسرور،محمد فرقان بھوپالی ماہر تعلیم، بڈیانہ،میاں عدنان صدیقی،دی نالج سکول، سکول زون بڈیانہ،خاور بشیر بٹ ماہر تعلیم پسرور،عبدالرحمٰن،ڈائریکٹر اپیکس کالج شہاب پورہ سیالکوٹ،نوید گیلانی،اسپائر کالج سٹی کیمپس سیالکوٹ،انجینئر فیضان الحق مرزاماہر تعلیم ماسٹر ٹرینر، مصنف کتب کثیرہ، ٹیوٹا،حامد بسرا،کری ایٹو سکول سسٹم، سیالکوٹ،تہذیب پاکستانی،پاکستان سکول سسٹم، پسرور،محمد حنیف،طیب پبلک ہائی سکول ظہورہ،رابیل بٹ،ڈائریکٹر دی سیال انٹرنیشنل سکول سیالکوٹ،عثمان نازمینجینگ ڈائریکٹر ورچوئل گرامر سکولز،جنید رفیقپرنسپل RAIسکول سسٹم، سیالکوٹ،عثمان نذیرCEO THETA SOLUTION،ایڈوکیٹ فریال ثاقب،ڈائریکٹر دارْالصفحہ انٹرنیشنل، چیئرمین زکوِۃ اینڈ عشر کمیٹی ،چوہدری عاصم رفیق(گوجرانوالہ)،ڈائریکٹر اسپائر کالج سیالکوٹ،ایم عابد ایڈوکیٹ ڈائریکٹر علامہ اقبال سکول سیالکوٹ کینٹ،عاصم رشید (ڈسکہ)،ڈریم ویور سکول ڈسکہ،فیصل ظہور،ایڈمن آفیسر، یونیورسٹی آف سیالکوٹ،ملک ساجد ایڈوکیٹ،سینئر وکیل، ممتاز علمی و ادبی شخصیت،شہزاد احمد(سیالکوٹ ) سینئر رپورٹر سما نیوز،محمد شہباز باجوہ،سینئر صحافی، رائل نیوز اور سمیع اللہ مغل سینئر صحافی شامل تھے۔

 سال 2022ء میں شعر و ادب کی نمایاں خدمات کرنے والی جن شخصیات کو “علامہ اقبال ایوارڈ” اور تعریفی سرٹیفیکیٹ پیش کیا گیا ۔ان میں  پروفیسر اسحاق باجوہ(پسرور)،پروفیسر سید عدید(سیالکوٹ)،سید زاہد بخاری(سیالکوٹ)،عاصم ممتاز(سیالکوٹ)،اقبال احمد ساجد(سیالکوٹ)،ڈاکٹر اکبر علی غازی(سیالکوٹ)،تجمل حسین تجمل بانی و صدر بزمِ محبان نعت سیالکوٹ،سمیر ا ساجد(بانی فکر سخن سیالکوٹ)،رمضان کاوش(ڈیرہ اسماعیل خان)،ڈاکٹر محمد ایوب(فیصل آباد)،شہزاد اسلم راجہ(بہاولپور)،ڈاکٹر چوہدری تنویر سرور (لاہور)،ڈاکٹر محمد مشرف انجم(سرگودھا)،صدیق مجاہد کنجاہی(گجرات)،احسان فیصل کنجاہی(گجرات)،سید علی تنہا(لیہ)،زاہد سرفراز زاہد(فیصل آباد)،غلام انصر علی چشتی کنجاہی(گجرات)،پروفیسر محمد ادریس(ٹوبہ ٹیک سنگھ)،شاہد حفیظ میلسی لیکچرارماہر تعلیم، ماسٹر ٹرینر، ماہر ادب اطفال،میلسی،کامران خالدماہر تعلیم، ماسٹر ٹرینر، کالم نگار، بلاگر،میلسی،میاں ساجد علی چیئرمین علامہ اقبال سٹیمپ سوسائٹی لاہور،منظر انصاری(خوشاب)سینئر شاعر، کالم نگار،محمد دانیال حسن چغتائی(کہروڑ پکا)،نعمان حیدر حامی(بھکر)،قیصر ادیب(سیالکوٹ)،فاریہ علی (کراچی)،کلثوم پارس(کراچی)،رابعہ خالد رانا(DG  خان)،شکیلہ علی احمد(لاہور)،صفا خالد(فیصل آباد)،ردا امانت علی(فیصل آباد)،معظمہ حسن نقوی(DG خان)،شانیہ چوھدری(ظفروال)،تسلیم بروہی (جیکب آباد)،آئمہ درانی(جہلم)،عیشا صائمہ(ٹیکسلا)،صفیہ ہارون(قصور)،ظفر اعوان(ڈنمارک)،فریحہ باجوہ(سیالکوٹ)،ہما مختار احمد(سیالکوٹ)،قراۃالعین خالد(سیالکوٹ)،سحر نصیر(سیالکوٹ)،فاکہہ قمر(سیالکوٹ) ادب اطفال ادیبہ ،ماریہ ظفر(سیالکوٹ)،کومل شہزادی(سیالکوٹ)،خنسہ سعید (سیالکوٹ) اورکرن امجد(دہمتھل) شامل تھے۔ تقریب کے دوران مزاحیہ پنجابی شاعری سے بھی شرکا بہت محظوظ ہوئے۔محمد ایوب صابر نے تقریب کے اختتام پر معزز شرکا سے اظہار تشکر کیا۔ اس کے بعدمہمانوں کی تواضع پرتکلف کھانے سے کی گئی اور یوں ایک تاریخی پروگرام اختتام پذیر ہوا۔

جس روز مجھے اطلاع ملی کہ ’’علامہ اقبال گولڈ میڈل‘‘ کے لیے نامزد ہوا ہوں وہ میرے لیے ناقابل یقین خبر تھی۔ میں نے اپنی والدہ کو ساتھ لیا اور مقررہ تاریخ کو شہر اقبال پہنچ گیا۔ سیالکوٹ کے حوالے سے بہت کچھ سن رکھا تھا اس وجہ سے سوچتے سوچتے اسلام آباد سے سیالکوٹ کا فاصلہ کب طے ہو ا یہ معلوم ہی نہ ہو سکا۔ یہ میری زندگی کا اولین موقع تھا کہ میں نے والدہ کے ساتھ کسی ادبی تقریب میں شرکت کی۔شہر اقبال میں پہلی مرتبہ آنا میرے لیے خوش نصیبی کا باعث بنا۔جب گولڈ میڈل وصول کرکے والدہ کے پاس آیا تو ان کی آنکھیں نم تھیں۔

بزم علم و ادب کے قابل احترام نعمت اللہ ارشد گھمن سے ملاقات یاد گار رہی۔ انھوں نے جتنی عزت دی وہ قابل فخر ہے۔ یونیورسٹی آف سیالکوٹ کی قابل فخر شخصیت نوید جمیل ملک صاحب سے شناسائی دل چسپ انداز میں ہوئی۔ہمیں ان کے خلوص اورشخصیت نے بے پناہ متاثر کیا۔ شاہد حفیظ، ڈاکٹرتنویرسرور، فاکہہ قمر، کرن امجد، قرۃ العین وقاص، سحر نصیر، ہما مختار، میاں ساجد علی اوردیگر شخصیات سے ملاقات ہوئی جو یادگار ہے۔ یونیورسٹی آف سیالکوٹ کے کتب خانے میںہماری خود نوشت ’’جی دار‘‘ اور دیگر کتب محفوظ ہو چکی ہیں۔ جس انداز میں لائبریری انچارج صداقت علی نے پزیرائی دی وہ میرے لیے باعث مسرت ہے ۔

شہر اقبال میں جانا ہو اور ’’اقبال منزل‘‘ کا رخ نہ کریں یہ ہو نہیں سکتا ہے ۔ اگر ہم علامہ محمد اقبالؒ سے سچی عقیدت رکھتے ہیں تو ہمیں ان کے آبائی گھر جانا چاہیے کہ ان سے بڑھ کر اور کون بہترین عاشق رسول ﷺ ہوگا جنھوں نے اپنی شاعری سے اسلام کی تعلیمات کا حقیقی رخ پیش کیا اوراپنی ذات کو ایک مثال کے طور پر پیش کیا۔’’اقبال منزل‘‘ کے کتب خانے میں بچوں کے لیے لکھی گئی کہانی کا مجموعہ ’’میں اقبال ہوں‘‘ اور داستان حیات ’’جی دار‘‘ہمیشہ کے لیے محفوظ ہو چکی ہیں۔ میں نے علامہ محمد اقبال کے گھر پر پہلے حاضری دی اورپھر ان سے منسوب گولڈ میڈل حاصل کیا ۔ میں نے وزیٹر بک پر اپنے تاثرات کا بھی اندراج کیا۔علامہ محمد اقبال کے حوالے سے بہت کچھ ایسا علم میں آیا جو پہلے نہیں جانتا تھا جس کے لیے محمد نذیر صاحب کا مشکور ہوں جنھوں نے بڑے خلوص سے معلومات دیں۔

میرے پاس محدود وقت تھا اسی وجہ سے مکمل شہر دیکھنے کی خواہش پوری نہیں ہو سکی تاہم اقبال منزل کے دورے نے یہ یقین دلایا کہ میں بہت کچھ لے کر جا رہا ہوں۔قصہ المختصر یہ ایک بہترین سفر رہا، جس میں کئی نئے دوست بنے اوریقینی طور پر یہاں سے ملنے والی داد مزید طاقت سے کام کرنے پر مائل کرے گی۔بزم علم و ادب کے تمام ذمہ داران کو بہترین تقریب کے انعقاد پر مبارک باد پیش کرتا ہوں۔شہر اقبال میں پہلی بار آمد میرے لیے زندگی کی بہترین یاد ہے جو ہمیشہ خوش گوار دن کی یاد دلواتی رہے گی۔

Recommended