مسجد محلہ کٹرہ میں تکمیل قرآن پاک پر حافظ ابوحمزہ کی گلپوشی
بارہ بنکی،(ابوشحمہ انصاری)
قرآن کریم پڑھنا،قرآن کریم سیکھنا اور قرآن مجید کو سمجھنا یہ سب بہترین عبادت ہیں۔ اور رمضان المبارک کے مہینے میں تراویح میں مکمل قرآن سنانا یہ بہت بڑی سعادت اور خوش بختی کی بات ہے۔ اس مبارک مہینے میں ملک کے گوشے گوشے سے اخبارات کے توسط سے تراویح میں قرآن کریم مکمل ہونے کی خبریں موصول ہوئیں ہیں۔
اسی سلسلے میں ضلع بارہ بنکی کے قصبہ رسولی کی کٹرہ مسجد میں حافظ ابوحمزہ انصاری نے قرآن کریم کو 19 دنوں میں مکمل سنا دیا۔ یہ ان کے لئے بڑی خوشی دن تھا۔ ان کے تراویح مکمل کرتے ہی ان عزیز و اقارب انہیں مبارکباد دینے کٹرہ مسجد پہونچ گئے۔
اور ان کی گلپوشی کرکے اور اعزازیہ دیا۔ ان کے والدمحترم کی تو خوشی کا ٹھکانہ نہ تھا۔ کہ ان کے لخت جگر نے زندگی میں پہلی بار تراویح میں قرآن کریم مکمل سنا دیا۔ واضح رہے ابوحمزہ مدرسہ جامعہ مدینۃ العلوم رسولی کے ہونہار طالب علموں میں سے ایک ہیں۔
ابھی چند ماہ قبل ہی انہوں نے قرآن کریم حفظ مکمل تھا۔ یہ جامعہ کے سینئر مدرس اور نمونۂ اسلاف حضرت مولانا عبدالغنی رحمۃ اللہ علیہ کے پڑپوتے مولانا محمداخلاق ندوی کے بھانجے ہیں۔ اس موقع پرمولانا محمداخلاق ندوی نے قرآن کریم کی فضیلت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یہ قرآن اللہ کی جانب سے محمد ﷺ پر نازل کردہ دنیا کی سب سے بہترین کتاب ہے۔
اس کو اسی رمضان کے مہینے میں لوحِ محفوظ سے آسمانِ دنیا پر مکمل اتارا گیا تھا۔ اس لئے رمضان کے مہینے میں ہر ایک مسلمان کو اس کی کثرت سے تلاوت کرنی چاہئے۔ اس مہینے میں اس کی ہر ہر آیت اور ہر ہر حرف کی تلاوت کے بدلے اللہ تعالیٰ بےشمار اور بے حساب اجر دیتا ہے۔
ان کے قرآن مکمل کرتے ہی حاضرین کے روبرو محمدزیدقریشی نے نعت پاک کا نذرانہ پیش کرکے لوگوں کو محظوظ کیا۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ انہیں پوری زندگی قرآن پڑھنے اور پڑھانے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین یَا رَبَّ العَِالمین