Urdu News

رمضان المبارک عبادت و ریاضت کا مہینہ ہے:ذکی طارق بارہ بنکوی

ذکی طارق بارہ بنکوی

سعادت گنج،بارہ بنکی(ابوشحمہ انصاری)

اللہ تعالیٰ کے کرم سے رمضان کریم کا با برکت مہینہ ہم سب پر سایہ فگن ہے۔ رمضان المبارک اسلام کا موسم خیر و برکت ہے اس میں رحمت الہی کی گھٹائیں جھوم جھوم کر برستی ہیں،یہ وہ مبارک و مسعود مہینہ ہے جس میں اللہ تعالیٰ کا دریائے کرم جوش پر ہوتاہے،اس کی رحمت کی گھٹائیں لہرا لہرا کے اٹھتی اور جھوم جھوم کر برستی ہیں،اس مہینہ میں اس کی بندہ نوازیوں کا یہ عالم ہوتا ہے کہ وہ روز اپنی جنت کو آراستہ کرتا ہے۔

مذکورہ خیالات کا اظہار کرتے ہوئےبارہ بنکی سے شاٸع ہفت روزہ”صدائے بسمل” کے ایڈیٹر اور ہندستان کے مشہور و معروف انٹرنیشنل شاعر ذکی طارق بارہ بنکوی نے کہا کہ جب رمضان المبارک کا مہینہ آتا ہے تو جنت کے دروازے کھول دیئے جاتے ہیں۔اور جہنم کے دروازے بند کۓ جاتے ہیں اور اسی کے ساتھ شیاطین کو بھی زنجیر میں جکڑ دیا جاتا ہے۔

ذکی طارق نے کہا کہ رمضان المبارک کے مقدس اور با برکت مہینے میں شیطانوں کو اس لیے قید کیا جاتاہےتاکہ مسلمانوں کو گناہ پر آمادہ نہ کرسکیں۔رمضان المبارک صرف اور صرف عبادت اور ریاضت کا مہینہ ہے لیکن افسوس کہ آج مسلمان رمضان المبارک کی قدروقیمت بھلا بیٹھا ہےودیگرمہینوں کی طرح رمضان المبارک قیمتی اوقات فضول کاموں میں برباد کردیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس ماہ مقدس رمضان المبارک کو غنیمت اور اللہ کی جانب سے نعمت مانتے ہوۓ پوری یکسوٸی کے ساتھ اپنے گھروں پر رہ کر زیادہ سے زیادہ اپنا وقت عبادت وریاضت میں گزاریں۔

Recommended